ابن سعد سے مروی ہے وہ صحابی جن کا مدینہ میں سب سے آخر میں انتقال ہوا انہوں نے کہا کہ ایک دن میں نے آقا سے کمی رزق کی شکایت کی آپ ﷺ نے فرمایا جب گھر میں جا سلام کر اور قل ھواللہ پڑھ اس نے ایسا ہی کیا اس کے اوپر اللہ نے اتنی کثرت سے فراخی کی اسکا فیض اس کے پڑوسیوں تک پہنچا اور اتنا پہنچا کہ پڑوسیوں کو بھی اللہ نے رزق وسیع عطا کر دیا
ایک دفعہ سلام اور ایک دفعہ قل ھواللہ بس گھر میں تونگری آجاتی ہے گھر میں مالداری آجاتی ہے اس گھر سے جنات ختم ہوجاتے ہیں ۔ مجھے لوگ آکر سکھاجاتے ہیں مجھے ایک نہیں کئی لوگوں نے کہنا شروع کر دیا کہ اس عمل کی وجہ سے ہماری بے اولادیوں کے مسائل ختم ہوگئے ہیں اور جادو جنات کے مسائل بھی ختم ہوگئے یہ دو چیزیں میرے مشاہدے میں آئیں کیونکہ سالہا سال سے یہ عمل بتارہا ہوں ۔
فرض کریں میں یہ عمل 5 سال سے بتا رہا ہوں بعض چیزیں ایسی ہیں جو دانستہ بتاتہ ہوں بار بار بتاتا ہوں یہ میں اس لئے بتاتا ہوں کہ یادداشت رہے یاددہانی زندگی کی ضرورت ہے ۔آپس کا مذاکرہ آپس کی یاددہانی مومنوں کو نفع دے میرااللہ کہتا ہے نفع دے ہم کہیں نفع نہ ہو ہوہی نہیں سکتا میرا اللہ کہتا ہے
قرآن میں نفع ہوگا آپس میں یاد دہانی ہم کہتے ہیں نفع نہیں ہوسکتا یہ کیسے ہوسکتا ہے یاد دہانی کے طور پر عرض کرتا ہوں کہ یہ دو چیزیں 5 سال سے میرے مشاہدے میں آرہے ہیں رزق کی فراوانی تو آہی رہی ہے لیکن دو چیزیں اور آرہی ہیں ایک اولاد کے معاملات اور دوسرا جادو جنات کے معاملات اولاد کی پریشانیاں مشکلات مسائل اور جادو جنات کے مسائل مشکلات پریشانیاں یہ دو چیزیں مسلسل میرے مشاہدے میں آرہی ہیں سورہ اخلاص کی برکت آج جو آپ بیٹھ کر پڑھیں گے ۔
حدیث میں آتا ہے میرے آقا کا فرمان ہے جب بندہ سلام کرتا ہے تو گھر میں جو جنات ہوتے ہیں وہ کہتے ہیں نکلو اس گھر سے نہ سونا کھانا روایت میں دو الفاظ آئے ہیں مفہوم ہے نہ سونا نہ کھانا یہ بتائیں کتا کیچڑ گندگی میں اکثر دیکھا نا گندی نالیوں میں کتا گرمیوں میں پانی میں بیٹھا ہوتا ہے آپ نے کہیں دیکھا ہوگا
گندے جوہڑ میں گندے پانی میں گندی نالی میں کتا اکثر پانی میں ٹھنڈے پانی میں بیٹھا ہوتا ہے ہانپ رہا ہوتا ہے کہ اس کو ٹھنڈک وہی گندگی بھرا کتا اگر آپ کے گھر میں چلے پھرے تو کتنی خباثت غلاظت نجاست اور بد بو ہوگی کوئی گمان کرسکتا ہے ؟ پس نظر نہیں آتا وہی کتا پر آتا ہے کیوں میرے حبیب نے وعدہ فرمادیا کہ اس گھر میں شیاطین ہوتے ہیں
بیت الخلا میں شیاطین ہیں پر نظر نہیں آتے پر ہیں میرے حضور نے فرمایا بات ختم ہوگئی ایک میری تیری نگاہ ہے ایک نگاہ نبوت ہے نبی سچا ہو تو اس کی نگاہ سچی ہے نبی سچا اس کا فرمان سچا نبی سچا اس کا وعدہ سچا خاتم النبیین سچے ان کی کائنات کا نظام فرمادیا سچ ہے سچ ہے حق ہے ۔
نگاہ نبوت سے دیکھی ہوئی چیزیں ہیں کہ یہ شیاطین ہیں جو ہماری آپس میں زندگیوں میں بربادیاں پیدا کرتے ہیں جب بیت الخلا کی دعا پڑھتے ہیں تو یہ بھاگ جاتے ہیں ۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو ۔آمین
اپنا کمنٹ کریں