اس دنیا میں اللہ انساں پر برا وقت اس لیے لا تا ہے کیونکہ انساں؟

انسانیت دوسرے کی تکلیف میں اس کے ساتھ کھڑے رہنے کوکہتے ہیں ، صرف اپنے مطلب کے وقت نہیں۔ جب کبھی ما یو سیاں محسوس ہونے لگیں تو اللہ کی مہر با نیاں یاد کر لیا کرو پر سکون ہو جا ؤ گے۔ ہر چیز کی قیمت وقت آنے پر پتہ چلتی ہے۔ بر ا وقت آنے پر فری میں ملنے والی آکسیجن بھی ہسپتال میں مہنگے داموں بکتی ہے جب انسان اپنے اندر مقیم ذات سے مخاطب ہونے لگتا ہے

تو اس کا با ہر سے رابط خاموشی کی صورت رہ جا تا ہے۔ مینڈک کو چاہے سونے سے بنی ہوئی ایک کر سی پر ہی کیوں نا بٹھا دیں اس نے چھلا نگ لگا کر واپس دلدل کی طرف ہی دوڑ لگانی ہو تی ہے بس اسی طرح کچھ انسان ہو تے ہیں ان کی جتنی عزت افزائی کر لیں انہوں نے اپنے سلوک اپنے اخلاق اور اپنے بر تاؤ سے اپنے آپ کو ذلیل ثابت کر کے ہی رہنا ہو تا ہے۔

میرے استاد جی کہتے تھے عقل گھر میں بیٹھ کر کا جو بادام کھانے سے نہیں بلکہ گھر سے نکل کر باہر دنیا سے دھکے کھانے سے آتی ہے۔ بعض اوقات آپ کا وہ رب وہ پاک ذات وہ اپنے وعدوں کو پورا کر دکھانے والا اللہ آپ کے اندر یہ احساس ضرور پیدا کر دیتا ہے کہ اس کہ ” اس کہ ہاں دیر ضرور ہے پر اندھیر نہیں۔

وہ دعاؤن کو سنتا بھی ہے اور قبول بھی فر ما تا ہے بس تم اپنا یقین اور ایمان تو گہرا رکھو وہ آپ کی تب دعا قبول فر ما ئے گا جب آپ خود اپنی کی ہوئی دعا کو بھول بیٹھے ہونگے۔ لیکن وہ اللہ ہے اپنے وعدوں کو ضرور پورا کر تا ہے وہ بھولتا نہیں! انتظار بہت مشکل چیز ہے۔ بڑا صبر کر نا پڑتا ہے کچھ پانے کے لیے۔ اس دنیا میں ۔۔ اللہ انسان پر بار بار برا وقت اس لیے لا تا ہے

کیونکہ انسان اپنے اردگرد لوگوں کا مجمع ہو تے ہوئے بھی اپنے اپنوں کے درمیان ہوتے ہوئے بھی خود کو اکیلا محسوس کر تا ہے۔۔ اللہ چاہتا ہے انسان اپنی حیثیت جانے اپنی تنہائی کو محسوس کر ے کیونکہ کل کو وہ صرف اکیلا ہو گا ، تنہا ہو گا۔۔ لوگ اسے سہارا دینے کے لیے کہیں بھی نہیں ہوں گے۔۔ سوائے اللہ کے۔۔ وہ چاہتا ہے انسان اس دنیا میں ہی اپنا سہارا پہچان لے اور پھر کبھی بے سہارا نہ رہے۔

عزت وہ راز ہے۔ جو ہمارے اور خدا کے درمیان کا معاملہ ہے عزت وہ نہیں ہو تی۔۔ جس کے ذریعے دنیا کی طرف سے آپ کو شاباش ملتی ہے۔ یا عزت وہ نہیں جو دنیا دیکھتی ہے۔۔ بلکہ عزت وہ ہے جس میں آپ کا قلب مطمئن ہو تا ہے۔ عزت اللہ پاک کی ذات دینے والی ہے تو ہمیں ہمیشہ اللہ پاک کی ذات سے ہی اُمید رکھنی چاہیے اگر ہم اللہ سے اُمید رکھتے ہیں تو اس سے ہماری زندگی آسان ہو جا ئے گی۔

اپنا کمنٹ کریں