اچانک ایک لاکھ روپے کی ضرورت پڑ جائے تو یہ تسبیح دو بار پڑھ لیں

اس دنیا میں رہتے ہوئے انسان کو بہت ہی پلاننگ کے ساتھ چلنا ہوتا ہے لیکن بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ انسان کو اچانک کسی کام کی وجہ سے پلان نہ ہونے کے سبب ضرورت پیش آجاتی ہے تو یہ عمل ایمرجنسی کے لئے بہت ہی اکسیر ہے ۔دنیا کا کوئی کام ایسا نہیں ہے جو کہ بغیر دولت کے سرانجام پاسکے چاہے کام چھوٹا ہو یا بڑا اس کام کیلئے انسان کے پیسا ہونا لازم ہے

آپ کو بھوک لگتی ہے کھانا کھانا ہے تو بغیر پیسے کے آپ کو کھانا نہیں مل سکتا اسی طرح سے گاڑی بنگلہ چاہیے جو بھی چیز حاصل کرنا چاہیں اس کیلئے پیسہ اور دولت کا ہونا بہت ضروری ہے ۔ بعض اوقات زندگی میں ایسے معاملات آجاتے ہیں ۔جیسا کہ شادی کرنی ہے یا کروانی باہر ملک جانے کا ارادہ بن گیا ہو یا پھر اچانک سے کوئی بڑی بیماری سامنے آجائے

تو سب معاملات ایسے ہیں کہ انسان کو اچانک سے اچھی خاصی دولت کی ضرورت پڑ جاتی ہے یاد رہے کہ دولت دینے والی ذات صرف اللہ تعالیٰ کی ہے یہ معاملات سامنے آتے ہیں

وہی اللہ تعالیٰ ان معاملات کیلئے پیسوں کا سبب پیدا کرتا ہے ۔ اس لیے ہر مسلمان کو چاہیے وہ ایسے حالات میں جب اچانک پیسوں کی یادولت کی ضرورت پڑ جائے تو فوراً اپنے رب کی جانب متوجہ ہوجائیں اور ضرورت کیلئے دعا مانگیں۔اللہ تعالیٰ کو جس وقت پکارو اللہ تعالیٰ سنتا ہے اگر اللہ تعالیٰ کے علاوہ آپ کسی کے دروازے پر ایسے وقت میں چلے جاؤ وہ سو رہا ہو یا کسی کام میں مصروف ہو تو وہ ناراض ہوجاتا ہے ۔

اگر قرض مانگو تو وہ بھی ناراض ہوجاتا ہے اللہ تعالیٰ سے جتنا جی چاہو مانگوں اللہ تعالیٰ ناراض نہیں ہوتا بلکہ خوش ہوتا ہے اور اللہ تعالیٰ کی ذات ایسی ذات ہے کہ نہ اسے آنکھ لگتی ہے نہ اسے اونگھ آتی ہے ایسا کوئی وقت نہیں کہ اس وقت میں اللہ تعالیٰ سے سوال نہ کرسکتا ہو۔آج کا وظیفہ ان لوگوں کیلئے جو اپنے کاروبار اور گھر کیوجہ سے پریشان ہیں۔

جن لوگوں کی ضروریات کافی ہیں اور آمدن کم ہے قرض دار ہیں جو بھی کاروبار شروع کرتے ہیں اس میں نقصان ہوجاتا منافع نہیں ہوتا پیسہ کمایا تو جاتا ہے لیکن برکت نہیں جن لوگوں کہ یہ مسئلے ہیں آج کا وظیفہ ان لوگوں کیلئے ہے آج ہم آپ کو اللہ تعالیٰ کا ایک نام بتائیں گے جس کے پڑھنے سے انشاء اللہ دو دن کے اندر ہی آپ کے تمام مسئلے حل ہوجائینگے ۔

اللہ تعالیٰ آپ کے پیسوں میں اتنی برکت ڈال دیں گےکہ آپ خود حیران ہوجائینگے ۔ آپ نے ہر نماز کے بعد باوضو حالت میں سب سے پہلے گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھ لینا ہے اس کے بعد 786مرتبہ اللہ تعالیٰ کا یہ نام یا رزاقُ پڑھنا ہے پھر آخر میں گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھ لینا ہے ۔دن میں پانچ مرتبہ یہ عمل کرنا ہے اور یہ عمل صرف دو دن کا ہے دودن یہ عمل کرنا ہے پھر اپنے لیے اللہ تعالیٰ سے دعا کرنی ہے انشاء اللہ رزق میں تمام رکاوٹیں دور ہوجائیں گی ۔

آپ کی ہر پریشانی دور ہوجائیگی ۔آپ نے دو دن اس عمل کو بلاناغہ کرنا ہے ۔ اگر آپ سے کسی نماز کے ساتھ یہ عمل رہ جائے تو پھر یہ عمل دوبار ہ سے کرنا ہے ۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔ آمین

اپنا کمنٹ کریں