اس تحریر میں جمعہ مبارک کے روز نماز عصر کے وقت ایک ایسا عمل بتارہے ہیں جس کے بے حد معجزات و واقعات ثابت ہو چکے ہیں ۔یہ ایک ایسا وظیفہ ہے جو ہر مقصد اور حاجت اور دلی تمنا پوری کرتا ہے چاہے کوئی بھی دعا ہو حاجت ہو مقصد ہو کسی مرض سے چھٹکارا چاہتے ہیں کوئی بھی پریشانی ہو یہ عمل کسی معجزے سے کم نہیں اس عمل سے آپ کی ہر حاجت پوری ہوگی
کوئی بھی ہو سو فیصد پورا کروا سکتے ہیں مقصد کوئی بھی ہو شادی کا تعلیم کا امتحان کا نوکری کا مقدمہ کا غرض کہ کوئی بھی مقصد ہو ایک دن کے اندر اندر آپ کی ہر حاجت پوری ہو گی اللہ پاک کے فضل سے جمعہ مبارک کے روز نمازِ ظہر کے وقت آپ نے یہ مختصر سا وظیفہ کرنا ہے اور یہ وظیفہ صرف جمعہ مبارک کے روز ہی کرنا ہوگا
کیونکہ جمعہ کا دن وہ مبارک دن ہے جس کے بارے میں رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا جمعہ کا دن سارے دنوں کا سردار ہے اللہ تعالیٰ کے نزدیک جمعہ کا دن سارے دنوں میں سب سے زیادہ عظمت والا ہے یہ دن اللہ تعالیٰ کے نزدیک عید الاضحیٰ اور عید الفطر کے دن سے بھی زیادہ مرتبے والا ہے
اس دن کی پانچ خاص باتیں ہیں پہلی فضیلت کہ اس دن اللہ تعالیٰ نے حضرت آدم ؑ کو پیدا فرمایا دوسری فضیلت اسی دن ان کو زمین پر اتارا تیسری فضیلت اسی دن ان کوموت دی چوتھی فضیلت اس دن میں ایک گھڑی ایسی ہے کہ بندہ اس میں جو بھی چیز مانگتا ہے اللہ تعالیٰ اس کو ضرور عطافرماتے ہیں
بشرطیکہ کسی حرام چیز کا سوال نہ کرے پانچویں فضیلت اور اسی دن قیامت قائم ہوگی تمام مقرب فرشتے آسمان زمین ہوائیں پہاڑ سمندر سب جمعہ کے دن سے گھبراتے ہیں کہ کہیں قیامت قائم نہ ہوجائے اس لئے کہ قیامت جمعے کے دن ہی آئے گی۔ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا سورج کے طلوع و غروب والے دنوں میں کوئی بھی دن جمعہ کے دن سے افضل نہیں
یعنی جمعے کا دن تمام دنوں سے افضل ہے رسول اللہ ﷺ نے ایک مرتبہ جمعہ کے دن ارشاد فرمایا مسلمانوں اللہ تعالیٰ نے اس دن کوتمہارے لئے عید کا دن بنایا ہے لہٰذا اس دن غسل کیا کرو اور مسواک کیا کرو اس حدیث سے معلوم ہوا کہ جمعے کا دن پورے ہفتے کی عید ہے اللہ تعالیٰ نے اپنے پاک کلام کی سورہ بروج میں وشاہد و مشہود کے ذریعے قسم کھائی ہے
شاہد سے مراد جمعے کا دن ہے یعنی اس دن جس نے جو بھی عمل کیا ہوگا یہ جمعے کادن قیامت کے دن اس کی گواہی دے گا رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے افضل نماز جمعے کے دن فجر کی نماز جماعت کے ساتھ ادا کرنا ہے جہنم کی آگ روزانہ دہکائی جاتی ہے مگر جمعے کے دن اس کی عظمت اور خاص اہمیت و فضیلت کی وجہ سے جہنم کی آگ نہیں دہکائی جاتی۔
اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑتا اور اللہ تعالیٰ نے رہنمائی کی شکل میں ہمارے لئے ایک ایسی بہترین کتاب عطا کی ہے ہمیں ہزاروں قسم کے مسائل ہوں بیٹے کی طرف سے کوئی مسئلہ ہو گھر کی کوئی پریشانی ہو باہر کی کوئی پریشانی ہو آفس کی کوئی پریشانی ہو نوکری نہ لگ رہی ہو حتیٰ کہ ہزاروں لاکھوں مشکلات انسان پر ایسی آتی ہیں کہ جب وہ ساری دنیا سے مایوس ہوجاتا ہے
کیونکہ رب کے علاوہ ایک اللہ پاک ہی ہیں جو انسان کی ہر وقت مدد کے لئے تیار ہوتے ہیں اسی لئے انسان اپنے اللہ کی طرف متوجہ ہوتا ہے اپنے رب کو یاد کرتا ہے اللہ اس کی ہزاروں حاجتوں کو پورا فرمادیتا ہے اللہ پاک نے اپنے نبی حضرت موسیٰؑ کو وہ کلمات عطا کئے تھے جو وہ دن میں سات مرتبہ پڑھتے تھے ہر دن سات مرتبہ پڑھتے تھے اور جو بھی اللہ پاک سے مانگتے تھے
اللہ پاک ان کو عطافرمادیتے تھے یہ ایسا وظیفہ ہے جو آپ کے سارے مطالبوں کو اللہ تعالیٰ سے قبول کروادے گا انشاء اللہ۔حضرت ابو سعید خدری ؓ سے روایت ہے کہ حضور اکرم ﷺ نے ایک مرتبہ فرمایا
کہ حضرت موسیٰؑ نے خداوند سے عرض کیا کہ اے میرے پرور دگار مجھے کوئی ایسی چیز بتا دے جس کے ذریعے آپ کو پکاروں اللہ تعالیٰ نے فرمایا اے موسیٰؑ لا الہ الا اللہ پڑھ لیا کرو یہ سن کر موسیٰؑ نے عرض کی کہ اے میرے پرور دگار اس کو تو تیرے سبھی بندے پڑھتے ہیں میں تجھ سے ایسی چیز چاہتا ہوں جو صرف میری حد تک محدودہو
اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا اے موسیٰؑ اس ورد کو معمولی نہ سمجھو ساتوں آسمان اور ساتوں زمین اگرترازوں کے ایک پلڑے میں رکھ دیا جائے اورد وسرے پلڑے میں لا الہ الا اللہ کو رکھ دیا جائے تو الا الہ الا اللہ کا پلڑا اس سے زیادہ وزنی ہوگا اس وظیفے کے خاص کلمات ہیں اللہ پاک نے حضرت موسیٰؑ کو وہ کلمات عطافرمائے اس کا فائدہ یہ ہے کہ حضرت موسیٰؑ اس کے ذریعے اللہ تعالیٰ سے جو بھی مانگتے اللہ پاک ان کو عطافرماتے تھے
حضور اکرم ﷺ کے متعدد احادیث میں اس بارے میں ذکر کیا گیا ہے جس کو حضرت ابو بکر صدیق ؓ اور حضرت عمر فاروق ؓ سے بھی کئی دفعہ روایت کیا گیا ہے حسن بصری ؒ فرماتے ہیں میں نے عبداللہ بن سلام سے ملاقات کی ان سے کہا کہ میں آپ کو ایک ایسی حدیث نہ سناؤں جو میں نے رسول اکرم ﷺ سے کئی بار سنی اور حضرت ابو بکر صدیق ؓ اور حضرت عمر فاروق ؓ سے بھی کئی مرتبہ سنی تو انہوں نے فرمایا کہ ضرور آپ مجھے بتا دیجئے
تو جب انہوں نے یہ دعا سنی تو فرمایا خدا کی قسم میرے ماں باپ حضور اکرم ﷺ پر قربان جائیں یہ وہ کلمات ہیں جو اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰؑ کو عطافرمائے تھے وہ ہر دن اسے سات مرتبہ پڑھا کرتے تھے اور جو بھی اللہ تعالیٰ سے مانگاکرتے اللہ پاک ضرور عطافرماتے تھے اور جو شخص صبح شام اسے پڑھے گا اور جو بھی دعا اپنے اللہ سے کرے گااللہ پاک اس کی دعا ضرور قبول فرمائیں گے
وہ کلمات کیا ہیں جو اللہ پاک نے حضرت موسیٰؑ کو عطا کئے ہوئے ہیں اللھم انت خلقتنی وانت تھدینی وانت تطعمنی وانت تسقینی وانت تمیتنی وانت تحیینی یہ وہ کلمات ہیں وہ دعا ہے جس کے ذریعے سے اللہ پاک سے آپ جو بھی مانگیں گے اللہ پاک آپ کو ضرور عطافرمادیں گے اولیائے کرام نے تفسیر کی کتابوں میں اس کی وضاحت کرتے ہوئے فرمایا
کہ جس کی کوئی حاجت پوری نہ ہوتی ہو کوئی بھی کام رکا ہواہو تو اس کو چاہئے کہ جمعے کے روز نماز عصر اور مغرب کے دوران ان کلمات کو سات بار پڑھ کر تین بار نبی کریمﷺ پر درود بھیجے اس کے بعد پھر اپنی حاجت کے لئے اللہ سے دعامانگے ۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین
اپنا کمنٹ کریں