والدین کےلیے طاقتور دعا اور وظیفہ

کیا والدین کے لئے دعا ترک کرنا قطع رزق کاسبب ہے* ؟ ترجمہ: اور تیرا پروردگار صاف صاف حکم دے چکا کہ تم اس کے سوا کسی اور کی عبادت نہ کرنا اور ماں باپ کے ساتھ احسان کرنا، اگر تیری موجودگی میں ان میں سے ایک یا یہ دونوں بڑھاپے کو پہنچ جائیں، تو ان کے آگے اُف تک نہ کہنا،

نہ انھیں ڈانٹ ڈپٹ کرنا، بلکہ ان کے ساتھ ادب و احترام سے بات چیت کرنا اور عاجزی اور محبت کے ساتھ ان کے سامنے تواضع کا پہلو پست رکھنا اور دعا کرتے رہنا ،اے میرے رب! ان پر ویسا ہی رحم کر جیسا انہوں نے میری بچپن میں پرورش کی ہے۔

اس سے ایک بات یہ معلوم ہوئی کہ والدین کے لئے دعا کرنا احسان وسلوک میں سے ہے ۔

اور جب والدین فوت ہوجائیں تو رفع درجات اور طلب مغفرت کے لئے بطور خاص دعا کرنا چاہئے ۔ اللہ تعالی کا فرمان ہے :رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا (الإسراء24)ترجمہ : اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسا کہ انہوں نے بچپن میں مجھے (رحمت و شفقت سے) پالا تھا۔

اللہ تعالی کا فرمان ہے :

رَبَّنَا اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ يَقُومُ الْحِسَابُ(ابراہیم : 41)

ترجمہ: اے میرے پروردگار! مجھے، میرے والدین اور سب ایمان والوں کو اس دن معاف فرمانا جس دن حساب لیا جائے گا۔

انتہائی اہم اور خوبصورت وڈیو دیکھینے کےلئے نیچے وڈیو دیکھیں اگر دل کو اچھی لگے تو دوستوں کےساتھ شیئر ضرور کریں

اپنا کمنٹ کریں