حضرت انس رضی اللہ عنہ سےمروی ہے کہ وہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بیٹھے تھے اور ایک شخص یوں دعا کر رہا رہا تھا ؛
اے اللہ میں آپ سے سوال کرتا ہوں اس کے ساتھ کہ تمام تعریفات آپ کے لیے ہیں،آپ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے، آپ بہت ہی احسان کرنے والے ہیں، زمین وآسمان کو بنانے والے ہیں، بزرگی و جلال والے ہیں، یا حی یا قیوم۔ اس پر اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کہاکہ اس شخص نے اللہ سے اس نام کے ساتھ دعا کی ہےکہ جس کے ساتھ جب دعا کی جائے تو قبول کی جاتی ہے اور سوال کیا جائے تو عطا کیا جاتا ہے۔
علامہ البانی رحمہ اللہ نے اس روایت کو صحیح کہا ہے۔3. عن بُرَيْدَةَ بنِ الحُصَيْب أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَمِعَ رَجُلًا يَقُولُ ” اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ أَنِّي أَشْهَدُ أَنَّكَ أَنْتَ اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ الْأَحَدُ الصَّمَدُ الَّذِي لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ وَلَمْ يَكُنْ لَهُ كُفُوًا أَحَدٌ ،فَقَالَ : ( لَقَدْ سَأَلْتَ اللَّهَ بِالِاسْمِ الَّذِي إِذَا سُئِلَ بِهِ أَعْطَى وَإِذَا دُعِيَ بِهِ أَجَابَ ) .رواه الترمذي ( 3475 ) وأبو داود ( 1493 ) وابن ماجه ( 3857 )، وصححهالألباني في ” صحيح أبي داود ” .
ایک بادشاہ کا ایک ہی بیٹا تھا۔ جسے رعایا شہزادہ دلیر کے نام سے پکارتی تھی، کیوں کہ اس نے بچپن میں بہادری کے بہت سے کام کئے تھے۔ جب وہ دس سال کاتھاتو بادشاہ نے اسے تعلیم حاصل کرنے کے لیے ایک استاد کے پاس بھیج دیا۔شہزادہ بہت باتونی تھا،
اسے ہر وقت بولنے کی عادت تھی، بلا ضرورت بولنےکی وجہ سے ہر کوئی اس سے پریشان تھا۔ اس کے استاد نے اسے خاموش رہنےکے فائدے کے بارے میں سمجھایا، تو اس نے باتیں کرنا کم کر دیں۔اب وہ صرف استاد سے باتیں کرتایا پھر کبھی ضرورت کے تحت کسی سے معمولی بات چیت کرتا،جب وہ تعلیم مکمل کر چکا تو محل واپس آگیا۔ استاد کا سکھایا ہوا ہر سبق اسے اچھی طرح یاد تھا، وہ محل لوٹنے کے بعد بھی کم بولتاتھا۔بادشاہ، ملکہ، وزیر سب شہزادے کو دیکھ کر حیران و پریشان تھےکہ آخر استاد نے اسے کیا تعلیم دی ہے جو اس نےبولناکم کر دیا۔وہ اب ہر وقت بت بنا رہتا ، جیسے کوئی غم لگ گیا ہو۔ بادشاہ اور ملکہ نے ہر طرح کے حربے آزمائے کہ شہزادہ پہلے کی طرح باتیں کرنے لگے لیکن کوئی طریقہ کامنہ آیا۔کافی سوچ بچار کے بعدایک وزیر نے بادشاہ کو صلاح دی کہ شہزادے کو شکار پر لے چلتے ہیں،شاید وہاں جا کر اس کا دل بہل جائے اور وہ پہلے کی طرح خوش رہنے
اور باتیں کرنے لگے۔ بادشاہ کوامید تو نہ تھی لیکن وہ اپنے بیٹے کو خوش دیکھنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنا چاہتا تھا،اس لیے فوراً راضی ہو گیا۔بادشاہ سمیت تمام امیر اور وزیر شہزادے کو لے کر جنگل شکار کرنے گئے۔اب مسئلہ یہ تھا کہ بادشاہ کی سواری جنگل کے جس حصے سے گزرتی، ان کی آہٹ کی وجہ سے وہاں کے تمام جانور پہلے ہی چوکنا ہو جاتےاور محفوظمقام پر چلے جاتے۔ اس طرح شام ہوگئی۔جنگل کا سناٹا بڑھتا جا رہا تھا۔دن بھرگھومنے کے بعد بھی جب کوئی شکار ہاتھ نہ آیا تو وزیر کو خیال آیا کہ اگر خالی ہاتھ لوٹےتو لوگ باتیں بنائیں گے کہ بادشاہ، شہزادہ، وزیر سب مل کر ایک شکار تک نہ کر سکے۔ ابھی وہ اسی سوچوں میں گم تھا کہ، سنسان جنگل میں قریبی جھاڑیوں سے الوّ کی آواز آئی ، ہر کی توجہ اس جانب مبذول ہوگئی،وزیر نے سوچا کہ کچھ نہ ہونے سے بہتر ہے کہ کچھ ہو،کوئی بڑا جانور نہ سہی الوّ ہی سہی۔
جس جانب سے آواز آئی اس نے اسی جانب بندوق سے فائر کر دیا۔بندوق سے نکلی گولی آن کی آن میں الوّ کو جا لگیاوروہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔شہزادہ الوّ کی حالت دیکھ کر کہنے لگا ’بیچارہ بولا اور مارا گیا، اگر خاموش رہتا تو بچ جاتا‘‘اب بادشاہ سمت ہر کوئی شہزادے کو حیرانگی سے دیکھ رہے تھے کہ اس نےکتنے پتے کی بات کی، استاد نے اسے کیسا سبق سیکھایا تھا۔ واقعی اگر اس وقت الوّ بولتا نہیں تو اس کی زندگی بچ جاتی وہ یوں وزیر کے ہاتھوں شکار نہ بنتا۔دیکھا بچو! بلا ضرورت اور ہر وقت بولنے سے کیسے نقصان ہوتا ہے۔ باتیں کرنا اچھی بات ہے لیکن بولتے وقت یہ خیال رکھیں کہ آپ کیا کہہ رہے ہیں،اس سے کسی کا دل تو نہیں دکھ رہا، آپ کی بات میں دلیل اور کوئیمنطقہے یا نہیں۔
اپنا کمنٹ کریں