پیاز سے آپ سبھی واقف ہوں گے۔ یہ آپ سب کے گھر کے کچن میں موجود ہوتے ہیں۔آپ جب بھی سالن وغیرہ بنانےکےلیے پیاز کاٹتے ہیں۔ تواس کے چھلکے لازمی پھینک دیتے ہوں گے۔ آج آپ کو پیاز کے چھلکوں سے بنی ہوئی زبردست دو رمیڈی بتائیں گے۔ پہلی رمیڈی آپ کے بالوں کو لمبا ، گھنا اور موٹا بنائےگی۔ اور دوسری رمیڈی ہے نیچرل ہئیر ڈائی۔
جوکہ آپ کے بالوں پر ایک بہت ہی پیارا رنگ لائےگی۔ یہ آپ کے سفید بالوں کو کالا سیاہ بنا دے گی۔ یعنی ان دونوں رمیڈیز میں آپ کے بالوں کے تمام مسائل کا حل موجود ہے۔ان رمیڈیز کو بنانے کےلیے پیاز کے چھلکوں کو کس طرح استعمال کریں گے۔ یہ سب کچھ آپ کو بتاتے ہیں۔ پیاز کے چھلکے ہمارے لیے بے حد فائدہ مند ہوتے ہیں۔ پیاز میں سلفر ہوتا ہے جو ہمارے بالوں کے لیے نہایت مفید ہیں۔ تقریباً دس سے آٹھ پیاز کے چھلکے ہیں۔ پیاز کا اوپر چھلکا لیناہے۔ جو پتلا پتلا ہوتا ہے پیاز کے چھلکوں سے آپ کو سب سے پہلے آپ کو ہئیر ٹونر بنانا سکھائیں گے ۔ آپ ایک صاف پین لیں۔ اس میں دو گلاس پانی کے ڈال دیں۔ پھر اس میں ایک پیالی پیاز کے چھلکے کے ڈال دیں۔ اور دو چمچ کے قریب میتھی دانہ ڈال دیں۔ پھر ان تمام اجزاء کو اسوقت تک پکائیں ۔جب تک دو گلاس پانی ایک گلاس نہ رہ جائے۔ آپ دیکھیں گے کہ پانی میں ان تمام اجزاء کے خواص شامل ہورہے ہیں۔ پانی ابلنا شروع ہوگیا ہے۔ اور پانی کا رنگ بھی تبدیل ہوجائے گا۔ آ پ نے آنچ ہلکی رکھنی ہے۔ جب پانی ایک پیالی رہ جائےتو آپ
چولہا بند کردیں۔ اور اس پانی کو روم ٹمپریچر پر ٹھنڈا کرکے چھان کر پیالی میں نکال لیں۔ اس کلر کا پانی تیار ہے اس کارزلٹ اور بہترین کرنےکےلیے اس میں ایک عدد وٹامن ای کیپسول ڈال دیں۔ چار سو ملی گرام والا کیپسول لےلیں۔ پھرا س کو اچھی طرح سے مکس کرلیں۔ یہ بہترین ٹونر اب تیار ہے۔ آپ اسے کسی اسپر ے بوتل میں بھر دیں۔اس کو استعمال کرنےکا طریقہ یہ ہےکہ سر دھونے سے پہلے یہ ٹونر اپنے بالوں میں لگائیں ۔ بالوں کی جڑوںمیں اچھی طرح لگائیں۔ اور ہلکا سا مساج کرتے ہوئے ٹونر سر میں جذب کرلیں۔ تقریباً ایک گھنٹے کے بعد آپ اپنے بال کسی معیاری شیمپو سے واش کرلیں۔ ہفتے میں دومرتبہ یہ رمیڈی استعمال کریں۔ آپ کے بال بے حد لمبے ، گھنے اور مضبوط ہوجائیں گے۔ نیچرل ہئیر ڈائی بنانے کےلیے آپ لوہے کی کڑاہی لیں۔ اس میں دو پیالی کے برابر پیاز کےپتلے چھلکے ڈال دیں۔ اور ہلکی آنچ پر انہیں بغیر گھی یا آئل کے روسٹ کریں۔ اس کو اتنا روسٹ کرنا ہے کہ یہ جل جائیں ۔یہ بالکل کالے سیاہ ہوجائے۔ جب یہ بالکل کالے سیاہ ہوجائیں تو ان کوٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں۔
جب یہ ٹھنڈا ہوجائیں تو ہاتھوں کی مدد سے مسل لیں۔ ہاتھ بالکل کالے ہوجائیں گے ۔ اسی طرح آپ کےبال بھی کالے سیاہ ہوجائیں گے۔ پھر یہ کریں کہ چھان کر یہ پاؤڈر پیالی میں نکال لیں۔ تاکہ ایک سموتھ پاؤڈر ملے۔ اب اس میں ایک چمچ ایلوویرا جیل کا ڈال دیں۔ پھر اچھی طرح سے مکس کرلیں۔ اور یہ بالکل ایک نیچرل ہئیر ڈائی تیار ہے۔ جس کا کوئی سائیڈ ایفیکٹ نہیں ہے۔ آپ برش کی مدد سے یہ کلر اپنے سفید بالوں پر لگائیں۔ بالکل اسی طرح جس طرح آپ بازاری کلر لگاتے ہیں۔پھر ایک گھنٹے کے بعد آپ اپنے بال واش کرلیں۔ آپ کے سفید بال کافی حدتک کالے سیا ہ ہوجائیں گے یا در ہے کہ پہلے شیمپو کریں۔ اس کے بعد آپ یہ ہئیرڈائی اپنے بالوں میں لگائیں۔ یہ لگانے کے بعد آپ نے شیمپو نہیں کرنا ہے۔ ہفتے میں ایک مرتبہ ضرور استعما ل کریں۔ آپ کو بازاری ہئیر ڈائی استعمال کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ آپ کے بال قدرتی طور پر کالے سیاہ ہوجائیں گے۔
اپنا کمنٹ کریں