ایک دن میں اپنی بیوی بچوں کے ساتھ بازار کل شاپنگ جا رہا تھا۔ تو راستے میں جب سگنل پر گاڑی روکی۔ ایک منگتی ہوئی لڑکی بچے کو گود میں لے کر میرے پاس آئی۔ اور کہا ک اللہ کے نام پر کچھ دو ہاتھ دعا کے لیے اٹھائی ہوئی دعا کر رہی تھی۔ میں نے اس کو ایک پچاس کا نوٹ دے دیا اور وہ دعا کرتی ہوئی چلی گئی۔ چند ہی ثانییے میں درجن بعد عورت اور بچے نے میری گاڑی کی کو گھیرے میں لے لیا ۔
اور سب ہاتھ پھیلے ہوئے دعا کرتی ہوں امید کی نظروں سے مجھے دیکھ رہے تھے۔ میں نے بھی سب کے ساتھ کچھ نہ کچھ ہو کر کے سب کو فارغ کر دیا۔یہ سب معاملہ ایک منٹ کے اندر ھوا ، اشارہ کھُلا اور میں نے گاڑی آگے بڑھا دی ، میری بیوی نے خفگی کا اظہار کرتے ھوئے کہا ،، جانتے ھیں جب آپ نے پہلی منگتی کو پیسے منگتی کو پیسے دیئے تھے تب ھی مُجھے معلوم تھا کہ اب یہ دوسروں کو بھی بتائے گی اور دیکھ لیں میرا اندازہ ٹھیک نکلا ،، یہ مانگنے
والے ھوتے ھی ایسے ھیں ، کم ظرف ،بیگم بُڑبُڑا رھی تھیں ، گاڑی والوں کے پاس قارون کا خزانہ ھوتا ھے ؟ جو سب کی سب نے دھاوا بول دیا ؟ میں تو کہتی ھوں آپ کو چاھئے تھا کہ پہلی والی کو ایک روپیہ نہ دیتے …ناں اُسکو دیتے نہ وہ باقیوں کو جا کر بتاتی اور نہ ھی ھمارے گرد اتنا رش لگتا … بیوی کی ساری باتیں ٹھیک تھیں ، لوگ اشارے پر کھڑے “پہلے” فقیر کو صرف اس لئے خالی ھاتھ لوٹا دیتے ھیں کہ یہ دوسرے فقیروں کو بتائے گا اور ھمارے گرد رش لگ جائے گا ،، میری بیگم نے ایک عام فہم بات کی تھی جو ھر طرح سے دُرست تھی
…پر میں گاڑی چلا رھا تھا اور میری آنکھوں سے آنسو رواں تھے ، بیگم نے بن بادل برسات کی وجہ پُوچھی ؟ میں نے کہا بیگم آج چند ٹکوں کی خیرات نے مُجھے ایک دائیمی گُر سکھا دیا ھے …بیگم نے سوالیہ نظروں سے دیکھا میں نے کہا اُن گداگر فقیر عورتوں نے مُجھے اتفاق ،دریادلی ، سخاوت اور توکُل کے معانی سے آشنا کر دیا ھے .بیگم نے حیرانی سے میری جانب دیکھا یہ کیا کہہ رھے ھیں آپ ؟ میں نے اثبات میں سر ھلایا ” ٹھیک کہہ رھا ھوں ” میں نے کہا روز مرہ زندگی میں اگر ھمیں کہیں سے کوئی سہولت مل جائے تو ھم اپنے دوستوں رشتے داروں کو نہیں بتاتے اکیلے فائدہ اُٹھاتے ھیں۔
کیونکہ ھمارا توکل کمزرو ھوتا ھے ھمیں لگتا ھے اگر کسی اور کو بتایا تو وہ ھمارا کام بھی بگاڑدے گا ، ھم بھول جاتے ھیں دینے والی تو الله کی ذات ھے ، میرا نصیب کوئی نہیں چھین سکتا ، یہ سب ھمارے نفس کی چالاکی ھے ، نفس ھمیں اُکساتا ھے کہ چُپ کر کے فائدہ حا صل کرو کسی دوسرے کو مت بتاؤ ، اور ھم نفس کی باتوں میں آکر اکیلے ھی ملنے والی سہولت سے فیض یاب ھوتے ھیں ،،ان فقیروں کا نفس مُطمئین ھے میرے نفس کی طرح “غیر مُطمئین” نہیں ھے ، بیگم کے چہرے کا تاثُر بدل چُکا تھا ، میرے بچے حیرانی سے میری باتیں سُن رھے تھے .
اُس دن وہ منگتی فقیرنی مُجھے خوشی کا یہ انمول راز چند روپوں میں سکھا گئی ، میں نے اُس منگتی سے اتفاق ، کُشادہ دلی اور توکُل سیکھا ،، وہ منگتی نہیں تھی منگتی کے روپ میں الله کی پیغام رساں تھی ،جو مُجھے ایک اچھی بات سکھانے آئی تھی .میری بیوی بولی آپ دن رات آنکھیں پھوڑتے ھیں ورق کالے کرتے ہیں تب جاکر پیسے ملتے ہیں تو کیا اسطرح روپے لٹانا ٹھیک ہے؟ میں نے کہا بابا جی کہا کرتے تھے کہ بیٹا جو بھی سائل آئے اسے ضرور کچھ نہ کچھ دیا کر میں نے پوچھا بابا جی اپنی محنت کی کمائی سے کیوں دوں؟ بابا جی نے کہا تو نے کونسا پلے سے دینا ھے اللہ نے تجھے دیا تو اس میں سے اگے دے دیا کر ” دتے وچوں دینا میری بیوی کو بات سمجھ آگئی تھی .
اس نے منہ سے تو کچھ نہیں کہا مگر چہرے سے عیاں تھا کہ دتے وچوں دینا والی بات پر متفق ھے …اب میں کوشش کرتا ھوں کے اگر مُجھے کہیں سے کوئی فائدہ ھو تو میں دوسروں کو ضرور بتاتا ھوں ، میرا نفس مُجھے ھر بار روکتا ھے اور ھر بار میں اپنے نفس کو ایک جُملہ بول کر چُپ کروا دیتاھوں … اللہ تعالی ہم سب کو عطا کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور اللہ تعالی ہماری زندگی میں آسانیاں پیدا کرے۔ بے شک دینے والا اللہ تعالی کی ذات ہے اور جس نے ہمیں دیے ہمیں چاہیے کہ ہم اس کے راہ میں خرچ کرنا بھی سیکھ جائے۔
اپنا کمنٹ کریں