لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب حکومت نے سکولوں میں موسم سرما کی لمبی چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق طلبہ کو موسم سرما کی 24 چھٹیاں دی گئیں ہیں، چھٹیوں بارے محکمہ سکول ایجوکیشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھر کے سرکاری و پرائیوٹ سکولز 20 دسمبر سے موسم سرما کی چھٹیاں کریں گے اور تمام سکولز 12 جنوری تک بند رہیں گے ۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ چھٹیوں کے بعد سکول دوبارہ 13 جنوری بروز پیر کو کھلیں گے۔
اپنا کمنٹ کریں