200 روپےکے تنازع پر 2 افراد قتل ہوگئے

سیالکوٹ کے علاقے ٹبہ سیداں میں 200 روپےکے تنازع پر 2 افراد قتل ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقع سیالکوٹ کے علاقے ٹبہ سیداں میں پیش آیا جہاں منشیات کی خریداری کے دوران 200 روپے کے لین دین پر جھگڑا ہو گیا۔

جھگڑےکے دوران ملزم عمران نے چھریوں کے وارکرکے فہد اور گلزار کو قتل کردیا۔

واقعےکے بعد ملزم نے فرار ہونےکی کوشش کی لیکن شہریوں نے ملزم کو دبوچ لیا اور پولیس کے حوالے کردیا۔

پولیس نے واقعےکا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

اپنا کمنٹ کریں