دنیا میں سب سے زیادہ سونے کے ذخائر رکھنے والے ممالک کی فہرست جاری

دنیا کے تمام ممالک سنہری دھات سونے کو اپنے مرکزی بینکوں میں جمع کرتے ہیں جسے گولڈ ریزرو یعنی سونے کے ذخائر کہا جاتا ہے۔

یہاں ایک نظر دنیا میں سب سے زیادہ سونے کے ذخائر رکھنے والے ممالک کی فہرست پر ڈال لیتے ہیں۔

ورلڈ گولڈ کونسل کے حالیہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ سونے کے ذخائر رکھنے والا ملک امریکا ہے جس کے پاس 8133 ٹن سونا ہے۔

اس فہرست میں جرمنی 3352 ٹن سونے کے ذخائر کے ساتھ دوسرے، اٹلی 2451 ٹن سونے کے ذخائر کے ساتھ تیسرے، فرانس 2436 ٹن سونے کے ذخائر کے ساتھ چوتھے، روس 2332 ٹن سونے کے ذخائر کے ساتھ پانچویں، چین2191 ٹن سونے کے ذخائر کے ساتھ چھٹے، سوئٹزرلینڈ 1040 ٹن سونے کے ذخائر کے ساتھ ساتویں، جاپان 845 ٹن سونے کے ذخائر کے ساتھ آٹھویں، بھارت 800 ٹن سونے کے ذخائر کے ساتھ نویں جبکہ نیدرلینڈز 612 ٹن سونے کے ذخائر کے ساتھ دسویں نمبر پر ہے۔

ورلڈ گولڈ کونسل کے حالیہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان 64 ٹن سونے کے ذخائر کے ساتھ فہرست میں 46 ویں نمبر پر ہے۔

رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں سونے کے ذخائر 2023ء کی دوسری سہ ماہی سے لے کر 2023ء کی تیسری سہ ماہی تک 64.66 ٹن پر برقرار رہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں سونے کے ذخائر 2000ء سے 2023ء تک مجموعی طور پر 64.82 ٹن رہے

اپنا کمنٹ کریں