کمزوری جڑ سے ختم

سوال : کچھ مہینوں میں شادی ہونے والی ہے مشت زنی کر کر کے کمزوری کا شکار ہوگیا ہوں لیکن الحمدللہ پچھلے چار مہینے سے سچی تو بہ کر کے کچھ نہیں کیا لیکن جیسے ہی کچھ گرم کھاتا ہوں تو احتلام ہوجاتا ہے ۔علاج بتائیے؟ یہ جو بچپن کی غلط کاریوں کی وجہ سے ہم اپنے جسموں سے اپنی طاقت کا اور اپنی ان چیزوں کا ضیاع کر لیتے ہیں جو کہ بہت زیادہ

قیمتی ہیں اس کے لئے ہمیں سب سے بہترین جو چیز اسلام نے دی ہے و ہ توبہ ہے یہ تو بہ کرنا یہ استغفار کرنا حقیقت میں ہماری طاقتوں کو بڑھاتا ہے ہمیں ہمارے رب کے قریب کرتا ہے ہمیں سب سے پہلے تو بہ النصوح کرنی چاہئے اور توبۃ النصوح کیا ہے۔

۔کہ جو کام کیا تھا اس کے اوپر شرمندہ ہونا سب سے پہلے اس کا اقرار کرنا کہ ہاں مجھ سے یہ صحیح نہیں ہوا میں یہ کر بیٹھا پھر اس کے اوپر نادم ہونا شرمندہ ہونا اور دوبارہ اس کو کبھی نہ کرنے کا مصمم ارادہ کرنا اس کے ساتھ ہمیں اس طاقت کو بحال کرنے کے لئے دوائیاں

نہیں چاہئیں ۔ ہمیں مغز چاہئیں ہمیں بیج چاہئیں ہمیں تخم چاہئیں اس کے لئے بادام کھاؤ کاجو کھاؤ پستہ کھاؤ اخروٹ کھاؤ چاروں مغز کھاؤ کیونکہ تخم تخم کو تقویت دیتا ہے بیج بیجوں کو بناتے ہیں ۔ اس کو لینا کیسے ہیں یہ چاروں چیزیں بادام کاجو پستہ اخروٹ برابر مقدار میں لو۔

اس کو کوٹ لو گرائینڈ نہیں کرنا اس کو رات کو آدھا کلو دودھ لو مٹی کا برتن لو پانچ پڑے چمچ اس کے اندر ڈالو ایک مٹی کا برتن لو آدھا کلو دودھ لو اس میں پانچ بڑے چمچ اس کے ڈالو اوراس کو اتنا پکاؤ اور اس کے علاوہ پانچ کھجوریں مٹی کے گلاس میں پانی لے کر اس

کو تین گھنٹے بھگو کر رکھو پھر اس پانی کے اندر اسکو گرائینڈ کر لو پھر دودھ کے اندر ڈال کر ا س کو اچھی طرح پکاؤ اتنا پکاؤ اتنا پکاؤ کہ یہ ایک پاؤ رہ جائے سردیوں میں اس کو اسی طرح گرم حالت میں پیو اور گرمیوں میں اس کو ٹھنڈا کر کے پیو۔شکریہ

اپنا کمنٹ کریں