اسلام آباد،گرفتاری سے بچنے کے لئے ڈاکو5لاکھ روپے سڑک پر پھینک کر فرار

اسلام آباد وفاقی دارالحکومت میں 40لاکھ کی خطیر رقم لوٹنے والے ڈاکو پولیس کی گرفتاری سے بچنے کے لئے پانچ لاکھ روپے سڑک پر پھینک کر فرار ہوگئے۔

نجی ٹی وی اے آروا ئے نیوزکے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر جی 13 میں ڈاکووں نے ایک شخص سے40 لاکھ روپے کی خطیر رقم لوٹی اور فرار ہوگئے جس کے بعد متاثرہ شخص نے ڈاکووں کا پیچھا کیا اور پولیس کو بھی مطلع کردیاجس پر پولیس نے کشمیر ہائی وے پر ڈاکووں کو گھیر لیا،پولیس کو دیکھ کر ڈاکوﺅں نے فائرنگ شروع کر دی جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو زخمی ہوگیا، جسے زخمی حالت میں پولیس نے گرفتار کرلیا اور دو ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق ڈاکووں نے فرار ہونے کیلئے سڑک پر ہزاروں روپے کی گڈیاں روڈ پر پھینک دیں جس کے باعث ٹریفک رک گئی اور ڈاکو موٹر سائیکل اور پانچ لاکھ روپے پھینک کر فرار ہوگئے، فرار ہونے والے دونوں ڈاکووں کی تلاش جاری ہے۔

اپنا کمنٹ کریں