ایسی جڑی بوٹی جس کے فوائد بےشمار، جانیں اس کے پانچ نسخے

ہرڑ ایک جڑی بوٹی ہے۔ جسے ہلیلہ بھی کہا جاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس کا روزمرہ استعمال مختلف بیماریوں میں فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ہرڑ میں پیٹ کی بیماریوں کا مستقل علاج موجود ہے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ ایک ہرڑ کو دھو کر اس کو چوسنے سے قبض، کھٹی ڈکاریں، پیٹ کا گیس، دست نہ آنے، متلی اور قے کی

شکایت میں کھانے سے آپ کو فائدہ ہوتا ہے۔ اس کا ذائقہ کچھ کڑوا ضرور لگے گا لیکن اس سے آپ کے پیٹ کو راحت بھی جلد ہی مل سکتی ہے۔معدے کی تکلیف، سینے کی جلن اور بلغم کی شکایت میں ہرڑ کو پانی میں بھگو کر پینا مفید رہتا ہے۔بالوں کا سفید ہونا ایک عام سی بات ہوگئی ہے۔ لیکن اگر آپ ہرڑ کو چوستے رہیں گے تو اس سے قدرتی طور پر سفید بال کالے ہونے لگیں گے۔

اور آپ کےبالوں کو اس سے کوئی نقصان بھی نہیں ہوگا۔اگر آپ کو بھی سر میں چکر آتے ہیں تو ہرڑ اور چینی کا ایک مرکب بنا کر دن میں دو مرتبہ استعمال کریں۔ اس سے چکر آنے میں کمی واقع ہوگی۔ ماہرین کے بتائے ہوئے ان فوائد سے استفادہ حاصل کریں اور اپنی بیماریوں کو بھگائیں۔

اپنا کمنٹ کریں