مجھے اچھا لگتا ہے جب کوئی یہ کام کرے

راہ چلتے خواتین کو چھیڑنا بداخلاقی کی انتہاءہے اور ہر خاتون اس سے بیزار بھی ہوتی ہو گی تاہم اب ایک آسٹریلوی خاتون نے اس حوالے سے ایسا شرمناک اعتراف کیا ہے کہ سن کر آدمی دنگ رہ جائے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق 36سالہ جینا ہاکنگ نامی اس خاتون کا کہنا ہے کہ

جب مرد اسے دیکھ کر سیٹی بجاتے اور چھیڑتے ہیں تو اسے بہت اچھا لگتا ہے اور وہ اس سے لطف اندوز ہوتی ہے۔ جینا ہاکنگ کا کہنا تھا کہ ”میں جانتی ہوں کہ راہ چلتے ہوئے مردوں کی طرف سے چھیڑا جانا اکثر خواتین کو ناگوار گزرتا ہے مگر میرے ساتھ یہ معاملہ مختلف ہے۔

میرے خیال میں کسی مرد کا خاتون کو چھیڑا دراصل خاتون کے لیے ایک کمپلیمنٹ ہوتا ہے۔ اس طریقے سے وہ مرد خاتون کی تعریف کر رہا ہوتا ہے۔چنانچہ میرے نزدیک مرد کا یہ عمل خاتون کے لیے ناگواریت کا سبب نہیں ہونا چاہیے۔“

اپنا کمنٹ کریں