آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ کھجور کا کب کیسے اور کتنی مقدار میں استعمال کرنا چاہیے اس کے کیا فوائد اور نقصان ہوسکتے ہیں اسے کن چیزوں کیساتھ کھانا زیادہ بہتر ہوسکتا ہے اگر آپ وزن بڑھانے یا پھر کم کرنے کی ڈائٹ کی پیروی کررہے ہیں۔تو ایسے میں کھجور کو آپ کو کس طرح سے کھانے میں شامل کرنا چاہیے ۔کھجور کئی طرح کی ہوتی ہیں
اس کی کئی طرح کی اقسام ہیں اس کے الگ فوائد ہوتے ہیں ایک کھجور ایسا ہوتا ہے جس کا استعمال نہیں کرنا چاہیے ۔ کھجور خشک میوہ جات کی فہرست میں آتا ہے ۔ اس کمپلیکس کاربوہائیڈریٹ کی مقدار زیادہ ہوتی ہے ۔جو کہ ہمارے جسم کو انرجی مہیا کرنے کا کام کرتے ہیں ساتھ ہی اس میں کئی طرح کی وٹامنز اور منرلز موجود ہوتے ہیں ۔جوکہ برین فنکشن کو
بہتر بنانے کیساتھ ہڈیوں کو مضبوط فراہم کرنے کا کام کرتے ہیں اس میں پایا جانیوالا فلیونائیٹ پولی فینول اور دوسری اینٹی آکسیڈنٹ یادداشت کو بڑھانے آنکھوں کی صحت کو بہترکرنے اور کینسر جیسی بیماری سے محفوظ رکھنے میں مدد گار ہے ۔ ان کا کب اور کیسے استعمال کرنا چاہیے ویسے کھجور کا کبھی بھی استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ لیکن تین وقت ایسے ہوتے ہیں جب کھجور کو استعمال کرنا زیاد ہ بہتر ہوسکتا ہے ۔
ایک صبح خالی پیٹ دوسرا ناشتے کے بعد ،تیسرا دوپہر کے کھانے سے پہلے جو کہ گیارہ سے بارہ بجے کا وقت ہوتا ہے۔ اس وقت بھی کھجور کا استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ اس کے علاوہ شام کے چار سے پانچ بجے کے وقت بھوک لگنے پر کھجور کو اسنیکس کی شکل میں استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ اگر آپ ایکسرسائز کرتے ہیں اسے ورک آوٹ کے پہلے یا بعد میں انڈے کی سفید ی کیساتھ استعمال کرنا چاہیے ۔ اس طرح سے استعمال کرنے سے جسم کو کاربو
ہائیڈریٹس اور پروٹین ملتے ہیں اس کے علاوہ کھجور کو چینی کی جگہ پر استعمال کیا جاسکتا ہے یہ سب سے صحت مند اور بہتر ہوسکتا ہے یہ چینی کی طرح میٹھی ہونے کیساتھ ہماری صحت کو فائد ے مہیا کرتی ہے اس کے علاوہ آپ کھجور سے بنی چینی کا استعمال نہ کریں اس کی کوالٹی اچھی نہیں ہوتی اس کے ہمارے جسم پر سائیڈ ایفیکٹ بھی ہوسکتےہیں۔
اگرآپ چینی کی جگہ پر کھجور کا استعمال کرتے ہیں یہ سنگین بیماریوں سے محفوظ رکھے گی ۔ خاص طور پر کھجور ڈرائی فروٹ ہونے کیوجہ سے اس میں قدرتی شوگر اور گلوکوز کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اس لیے ایک ہی بار میں اس کا تھوڑی مقدار میں استعمال کرنا چاہیے اچھی صحت کو برقرار رکھنے کیلئے صبح خالی پیٹ دو سے تین کھجور کھانا ہی کافی
ہوتا ہے اور زیادہ تر لوگوں کو کھجور کا استعمال اسی طرح کرنا چاہیے ۔ اگر آپ وزن کو بڑھانے یا کم کرنے کے مرحلے میں چل رہے ہیں تو کھجور کو اپنے کھانے میں شامل کرسکتے ہیں۔کونسی کھجور کا استعمال نہیں کرنا چاہیے اس کی کئی ساری اقسام ہیں جن میں زیادہ تر ہمار ے جسم کیلئے فائدہ مند ہیں ایک کھجور ایسی جو اندر سے سخت اور باہر سے چپچپی ہوتی ہے اس کو چینی والے پانی میں بھگو کر رکھا جاتا ہے جس کیوجہ سے یہ باہر سے اتنی زیادہ چپ چپی اور میٹھی نظر آتی ہے جو کم قیمت میں مل جاتی ہے اس کا لگاتار استعمال کرنے سے فائدوں کی بجائے نقصان پہنچاتی ہے۔
اپنا کمنٹ کریں