عامر میر اور عمران شفقت کو کیوں گرفتار کیا گیا؟ ایف آئی اے کا بیان سامنے آگیا

لاہور فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے ) نے سنیئر صحافی عامر میر اور عمران شفقت کی گرفتاری کے حوالے سے پریس ریلیز جاری کی ہے۔

پریس ریلیز کے مطابق دونوں صحافیوں کو پہلے سے درج مقدمات کی بنا پر گرفتار کیا گیا تھا۔دونوں کے خلاف اعلی ججز،پاک فوج اور خواتین سے متعلق تضحیک آمیز رویے پر مقدمات درج ہوئے تھے۔دونوں نے اپنے چینلز سے ایسے پیغامات اور پروگرام نشر کیےجس سے قومی سلامتی کے اداروں اعلی عدلیہ کے بنیاد کو کمزور کرکے عوام کے ان اداروں پر اعتماد کو کمزور کرنے کی کوشش کی گئی۔دونوں ملزمان کو ضمانت پر چھوڑ دیا گیا ہے تاہم ابھی تفتیش کا عمل جاری ہے۔ملزمان کے خلاف مزید ثبوت اکھٹے کرکے چالان عدالت میں جمع کروایا جائے گا۔

اپنا کمنٹ کریں