بازار سے ایک پیٹی اناروں کی خرید کر لائیے، پیٹی کو کچن میں رکھ کر خاموشی اختیار کیجیئے درج ذیل چار صورتیں آپ کے ساتھ پیش آ سکتی ہیں۔ یا پھر ایک پانچویں صورت بھی ہو سکتی ہے مگر اس کا چانس ذرا کم ہی ہے۔پہلی صورت: شام کو آپ کو ایک بڑی پلیٹ میں اناروں کے نکلے ہوئے دانے
ملیں گے، ساتھ میں کھانے کیلئے ایک چمچ بھی ہوگا۔ یعنی دو یا تین اناروں کے دانے محنت کے ساتھ نکال کر اہتمام کے ساتھ پیش کیئے گئے۔یہ والی آپ سے محبت کرتی ہے، اس کا خیال رکھاکیجیئےدوسری صورت:آپ کو فقط ایک انار کے نکالے ہوئے دانے پلیٹ میں پیش کیئے جاتے ہیں ۔جان لیجیئے کہ یہ والی بیوی آپ کا احترام کرتی ہے اور آپ کی خدمت اپنے آپ پر عائد ایک واجب سمجھتے ہوئے کرتی ہے۔ یا آپ کی خدمت کر کے بس ثواب کما رہی ہے۔تیسری صورت: اسے غور سے پڑھیئے- آپ کی بیوی انار اٹھا کر آپ کے پاس لاتی ہے اور اسے چھیلنا شروع کرتی ہے۔اس سے محتاط رہیئے۔ یہ آپ کو دکھانا چاہتی ہے کہ وہ کیسے آپ کیلئے جان مارتی اور محنت کرتی ہے۔ اور اس کا وجود آپ کیلئے کتنا فائدہ مند ہے۔ اور اسے اس کی محنتوں کا مناسب معاوضہ ملتا رہنا چاہیئے۔
یہ آپ کی زندگی میں راحت سے رہنا چاہتی ہے، اسے وقتا فوقتا پیسوں کا مکھن لگاتے رہا کیجیئے۔ہاں اسے انار چھیلتے ہوئے اگر آپ اپنی آنکھوں سے ایسے بھی دیکھ لیتے ہیں کہ اس کے ہاتھوں انار کے دانے نکالتے وقت ادھر اُدھر اُڑ اور بکھر رہے تھے تو بس جان لیجیئے کہ یہ والی بیوی کی تشریح سے نکل کر حاکمیت کی تفسیر کی طرف گامزن ہے۔چوتھی صورت: آپ کی بیوی پلیٹ میں رکھ کر ایک انار اور چھری لاتی ہے۔ ارادی طور پر چمچ نہیں لائی تھی آپ کو چھیلنے کا کہہ کر چمچ لینے جاتی ہے اور کانی آنکھ سے دیکھ بھی لیتی ہے کہ آپ نے انار چھیلنا شروع کیا ہے یا نہیں۔ایسی بیوی کے ہوتے ہوئے جان لیجیئے کہ آپ کی منجی آج نہیں تو کل صحن میں، چھت پر یا بیٹھک میں منتقل ہونے والی ہے۔
مسئلہ بس وقت کا ہے، یا آپ بوڑھے ہوئے یا آپ کی اولاد جوان ہوئی اور آپ صحن، چھت یا بیٹھک بدر۔پانچویں صورت: یہ اپنے طرز کی نادر صورتحال ہے، اور مجھے تو یہ پتہ بھی چل رہا کہ اگر آپ کے ساتھ پیش آ جاتی ہے تو آپ کو نصیحت کیا کروں؟ چلیئے لگے ہاتھوں سُن ہی لیجیئے کہ:آپ نے ہفتہ بھر تک اناروں کی کوئی سُن گُن نا ملنے پر کچن میں جھانکا یا فریج کھول کر دیکھا تو پتہ چلا کہ آپ کی زوجہ محترمہ اور اس کے بچوں نے اناروں کو کئی دن پہلے ہی کھا پی کر ہضم بھی کر لیا تھا۔ایسی صورت میں: اللہ آپ کی حالت پر رحم فرمائے بس۔
اپنا کمنٹ کریں