اس منظر نے بیٹے کی آنکھوں کو تو نم کر ہی دیا تھا، تاہم صارفین کےبھی دل جیت لیے۔

انسان کی زندگی میں ایسے کئی لماحات آتے ہیں جب وہ اہم بن جاتا ہے، ایک بیٹا بھی جب اپنے والدین کو بڑی مشکل سے بچا لیتا ہے، تو وہ خاص بن جاتا ہے۔اس خبر میں آپ کو ایک ایسے ہی نوجوان کے بارے میں بتائیں گے۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو نے سب کی توجہ اس وقت حاصل کی

جب ایک ماں اور بیٹے کی دلچسپ کہانی سامنے آئی۔دراصل فلپین سے تعلق رکھنے والا نوجوان صرف ایک ہی دعا کرتا تھا، کہ میری والدہ اسلام قبول کر لے، چونکہ بیٹا پہلے ہی اسلام قبول کر چکا تھا، اس بار نوجوان نے فیصلہ کیا کہ اللہ کے گھر پہنچ کر امی کے لیے دعا کرنی چاہیے۔

عین فیصلے کے مطابق نوجوان نے دعا کی اور والدہ کو کال کی اور معلوم ہوا کہ والدہ بھی اسلام میں دلچسپی رکھ رہی ہیں، یوں اس طرح نوجوان کی یہ خاص دعا قبول ہوئی۔

تاہم نوجوان نے اس حوالے سے مذہبی رہنما سے رابطہ کیا اور والدہ سے شہادت کے حوالے سے بھی کام کی گئی اور کال پر ہی ماں نے اسلام قبول کیا، اس منظر نے بیٹے کی آنکھوں کو تو نم کر ہی دیا تھا، تاہم صارفین کےبھی دل جیت لیے۔

اپنا کمنٹ کریں