بعد ازاں گھر والوں کو اپنی غلطی کا احساس ہوا تو بعد از مرگ دونوں کی شادی کردی۔

بھارتی ریاست مہاراشٹر میں گھر والوں کی جانب سے شادی کی اجازت نہ ملنے پر نوجوان جوڑے نے خود کشی کرلی۔ بعد ازاں گھر والوں کو اپنی غلطی کا احساس ہوا تو بعد از مرگ دونوں کی شادی کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع جل گاؤں کا 22 سالہ مکیش اور نیہا ایک دوسرے کو پسند کرتے اور شادی کرنا چاہتے تھے۔ دونوں کا تعلق ایک ہی برادری سے ہونے کے باوجود گھر والوں نے شادی کی اجازت نہیں دی جس پر اس پریمی جوڑے نے پھندا لگا کر خود کشی کرلی۔

جوڑے کی موت کے بعد گھر والوں کو پچھتاوا ہوا اور انہوں نے اپنے بچوں کی آخری خواہش پوری کرنے کیلئے ان کی بعد از مرگ علامتی طور پر شادی کردی۔

اپنا کمنٹ کریں