کورولش عثمان کی بالا خاتون نے زندگی کی 23 بہاریں دیکھ لیں

اسلامی فتوحات پر مبنی ترکش ڈرامہ سیریل عثمان غازی المعروف ‘کورولش عثمان’ میں بالا خاتون کا مرکزی کردار نبھانے والی ترک اداکارہ نے گزشتہ روز اپنی 23 ویں سالگرہ منائی۔

سلطنت عثمانیہ کے بانی عثمان غازی کی زندگی کی حقیقی کہانی پر مبنی ڈرامے میں اوزے نے بالا خاتون کا کردار نبھایا جو کہ عثمان غازی کی اہلیہ تھیں۔

اداکارہ اوزے توریر 16 اگست 1998 کو استنبول میں پیدا ہوئی تھیں۔

اوزے کو کورولش عثمان کے کئی اداکاروں کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی جن میں مالہون خاتون (Yıldız Çağrı Atiksoy)، تارگن خاتون (Zeynep Tuğçe Bayat)، سیلجان خاتون (Didem Balçın Aydın)، عبدالرحمان غازی (Celal AL) اور گندوز بے (Yaman Tümen)شامل ہیں۔
اداکارہ Didem Balçın Aydın نے اوزے کی تصویر شیئر کی جس میں وہ ان کے بیٹے کے ساتھ کھیل رہی ہیں۔

پاکستانی مداحوں کی جانب سے بھی اداکارہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

واضح رہے کہ تاریخی تُرک سیریز عثمان غازی اردو زبان میں ڈب کرکے جیو ٹی وی پر نشر کی جارہی ہے۔

اپنا کمنٹ کریں