سابق وزیر داخلہ پنجاب شہید کرنل (ر) شجاع خانزادہ کی چھٹی برسی ان کے آبائی گاؤں شادیخان میں منائی جائے گی 16اگست 2015ء کو شادیخان میں ہونیوالے خود کش حملے میں وزیر داخلہ پنجاب کرنل ر شجا ع خانزادہ،ڈی ایس پی سید شوکت شاہ گیلانی سمیت دیگر 20افراد بھی اس حادثے کا شکار ہو ئے تھے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے سابق وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ شہیدنے اپنی وزارت داخلہ کے دوران پنجاب میں امن وامان کی صورتحال کی بہتری کیلئے نمایاں کردار ادا کیا تھا بروز سوموار 16اگست کو ان کی چھٹی برسی ان کے آبائی گاؤں شادیخان میں منائی جا رہی ہے اس موقع پر قرآن خوانی کا اہتمام بھی کیا گیا جبکہ شہید کی قبر پر ایم پی اے جہانگیر خانزادہ سمیت دیگر ان کے چاہنے والے بھی حاضری دینگے ۔
یاد رہے 2015ء میں ہونیوالے خود کش حملے میں صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ اور ڈی ایس پی سرکل حضرو سید شوکت شاہ گیلانی سمیت دیگر 20افراد بھی اس حادثے کا شکار ہوئے تھے شہید شجاع خانزادہ کی برسی منانے کے انتظامات مکمل کر لیے گئے۔
اپنا کمنٹ کریں