کھجور وہ پھل ہے جس کا ذکر قرآن پاک میں متعدد بار آیا ہے. حضرت مریم علیہاالسلام کو دوران حمل کھجوریں کھانے کی ہدایت کی گئی جس سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ پھل انتہائی مقوی غذا ہے. اطباء و معالج اسے کئی اعتبار سے دیگر پھلوں پر فوقیت دیتے ہیں. شہد اور کھجور کا مزاج گرم ہے اس وجہ سے یہ موسم سرما میں بہت مفید ہے.
یہ دمے کے مریضوں کیلئے بہترین غذا کا درجہ رکھتی ہےاور ساتھ ہی ہاضمہ بھی درست رکھتی ہے، خون صاف رکھنے کے ساتھ ساتھ یہ جسم میں تازہ خون بھی پیدا کرتی ہے، شہد اور کھجور بلغم کا خاتمہ اور پھیپھڑوں کو بھی طاقت بخشتی ہے۔جسم کے ساتھ ساتھ دماغ‘ اعصاب قلب معدے اورجسم کے پٹھوں کیلئے بھی بےحد مفید ہے. جن لوگوں کا وزن کم ہو یا خون کی کمی ہو انہیں پابندی کے ساتھ کھجور اورشہد کا استعمال کرناچاہئے۔یہ امراض قلب میں بھی فائدہ مند ہے اس کے معدنی نمکیات دل کی دھڑکن کو منظم کرتے ہیں اور اس کے بعض اجزاء کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ خون بننے میں مدد دیتے ہیں کھجور کے ریشے میگنیشم کیلشیم کے حصول کا عمدہ ذریعہ ہےاور ان میں پوٹاشیم کی بھی وافر مقدار موجود ہوتی ہے. کھجور فیٹ سوڈیم اور کولیسٹرول فری ہے اور صحت کے بارے میں حساس افراد کیلئے بہترین معیاری غذا ہے۔طب نبوی ﷺ کے مطابق عجوہ کھجور کی خاص ادویائی اہمیت ہے. یہ خون میں کولیسٹرول کی سطح گھٹاتی اور انجائنا کے مریضوں کو فائدہ
پہنچاتی ہے. خصوصاً مدینہ منورہ کی عجوہ کھجوریں کولیسٹرول لیول گھٹانے میں انتہائی مفید ثابت ہوتی ہیں.کولیسٹرول کی سطح گھٹانے کا ایک نسخہ یہ ہے کہ 42 عجوہ کھجوروں کی گٹھلیاں پیس کر اور باریک سفوف بنا کر ایک مرتبان میں رکھ لیں روزانہ نہار منہ استعمال کریں .ایک اور طریقہ یہ بھی ہے کہ ایک چائے کا چمچہ خالص شہد بھر کے اب اس میں کھجور کی 2 گٹھلیوں کا سفوف ملالیں اور 21 دن تک صبح نہار منہ استعمال کریں اور آدھے گھنٹے بعد ناشتہ کرلیں.شہد اور کھجور کے استعمال سے انجائنا سے بچاؤ بھی ممکن ہے.عجوہ کھجور کے 21 دانے لیں اور اس سے گٹھلیاں نکالنے کے بعد پیس کر باریک سفوف بنالیں. پھر اس سفوف کو دوبارہ اسی خالی جگہ میں بھردیں جہاں سے گٹھلیاں نکالی گئی تھیں ان میں سفوف بھر دیں اور سفوف کی ذرا سی بھی مقدار باقی نہ بچے اب انہیں 21 روز تک باقاعدگی سے استعمال کریں انشاء اﷲ تعالیٰ افاقہ ہوگا.اسی طرح اﷲ تعالیٰ نے شہد میں بھی اتنی افادیت رکھی ہے جسے بیان نہیں کیا جاسکتا. شہد کمزور لوگوں کیلئے اﷲ
تعالیٰ کا بہت بڑا تحفہ ہے جس کا سردیوں میں مستقل استعمال انسان کو چار چاند لگا دیتا ہے اور سب سے بڑی بات یہ ہےکہ مردانہ کمزوری دور کرنے کیلئے رات کو سونے سے قبل دو چمچ شہد کے گرم دودھ میں ملا کر پینے سے مردانہ کمزوری دور ہوجاتی ہے اور اگر اس کے ساتھ کھجور کا استعمال کیا جائے تو سونے پر سہاگہ ہوگا معدہ ،جگر مثانہ میں گرمی ورم اور سوزش پیدا ہو ہوجائے تو آپ صبح نہار منہ ایک گلاس میں 2شہد کے چمچ ملا کر پئیں انشاء اﷲ تعالیٰ فائدہ ہوگا. بچوں اور بڑوں کو اکثر دائمی نزلہ و زکام اور کھانسی کی شکایت رہتی ہے جوکہ بظاہر ایک چھوٹی سی بیماری نظر آتی ہے جسے اکثر چھوٹے بڑے نظرانداز کردیتے ہیں اور یہ مرض بعد میں شدت اختیار کرجاتا ہے جس کے نتیجے میں انسان کو سر درد جسم میں کمزوری آنکھوں سے پانی کا بہنا حلق میں خراش اور ہلکا ہلکا بخار اور تھکاوٹ بھی شروع ہوجاتی ہے جس سے ہر وقت بدن سست روی کا شکار ہوتا ہے. ایسے مریضوں کو چاہئے کہ وہ یہ نسخہ بنا کر استعمال کریں ان سب تکالیف کو دور کرنے کیلئے
ایک مفید نسخہ آپ کی نظر پیش کرتا ہوں. نسخہ:آدھا تولہ ملٹھی،آدھا تولہ لونگ،آدھا تولہ دارچینی۔آدھا تولہ فلفل دراز اور آدھا تولہ الائچی کلاں لے کر اس کو باریک پیس لیں اور شہد میں حسب مقدار ملا کر اس کی معجون بنالیں اور رات کو سونے سے قبل آدھی چمچ کھانے سے انشاء اﷲ تعالیٰ کھانسی ‘ نزلہ و زکام اور بخار کی حدت میں کمی واقع ہوگی.نوٹ:مردانہ کمزوری دور کرنے کے لیے کھجور کا استعمال :بوقتِ عصر 5 عدد کھجور ایک گلاس گائے کے دودھ میں بھگو کر رکھ دیں اور ساتھ ہی 2 چمچ چھوٹے شہد کے بھی ڈال دیں، پھر رات کو ہمبستری سے تقریباً 25 منٹ پہلے یہ سب آمیزہ کھائیں اور ازدواجی زندگی کا بھرپور لطف اٹھائیں ۔
اپنا کمنٹ کریں