بیوی کے شاہی خاندان کے ساتھ اختلافات کے بعد شہزادہ ہیری نے بھی بجلیاں گرانے کا فیصلہ کرلیا، ایسا انکشاف کہ ملکہ برطانیہ کی پریشانی کی حد نہ رہے

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) شہزادہ ہیری کی امریکی اداکارہ میگھن مارکل کے ساتھ شادی کے بعد برطانوی شاہی خاندان اندرونی جھگڑوں کی وجہ سے عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز ہے اور اب شہزادہ ہیری کی لکھی گئی کتاب نے ہلچل مچا رکھی ہے جس کا پہلا حصہ جلد منظرعام پر آنے جا رہا ہے۔ شہزادہ ہیری کی کتاب کی شاہی خاندان کے اکثر لوگوں کی طرف سے مخالفت کی جا رہی ہے تاہم شہزادی یوجین نے ان کی کتاب کی حمایت کر ڈالی ہے جس پر ان کی جلاوطنی کا بھی امکان پیدا ہو گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق شاہی مبصر ڈنکن لارکومبے نے کہا ہے کہ شہزادی یوجین جس طرح شہزادہ ہیری کی کتاب کی حمایت کر چکی ہے۔ اگر وہ شہزادہ ہیری کی سوانح حیات لکھنے میں مدد کرتی ہیں تو انہیں بھی جلاوطن ہونا پڑ سکتا ہے۔ جب باقی پورا شاہی خاندان شہزادی یوجین کے اس فیصلے سے سخت ناراض ہو گا تو اسے شاہی خاندان کو چھوڑ کر جلاوطن ہونا ہی پڑے گا۔رپورٹ کے مطابق شہزادہ ہیری نے خود اپنی سوانح حیات لکھنے کے لیے اپنی کزن شہزادی یوجین سے مدد مانگی تھی جس کی شہزادی یوجین نے حامی بھر لی۔ شہزادہ ہیری کی اس کتاب میں شاہی خاندان کے متعلق کافی راز منکشف ہونے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔

اپنا کمنٹ کریں