اسلام آباد(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے 12 سے 17 اگست تک بارشوں کی پیش گوئی کردی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں 12سے 15 اگست کے درمیان شمالی و بالائی علاقوں میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔اس دوران بارشوں سے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور
نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اس کے علاوہ 15 اگست اور 17 اگست کو بلوچستان کے کچھ علاقوں میں بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی کا اندیشہ ہے۔
محکمہ موسمیات نے تمام اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی ہے۔واضح رہے کہ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کراچی سے متعلق بتایا تھا کہ اگست میں معمول سے کم بارشوں کا امکان ہے۔
ان کا کہناتھا کہ مون بارشیں ملک کے شمالی علاقوں میں ہونے کا امکان ہے۔
انھوں نے ستمبر کے وسط میں زیادہ بارشوں کی پیش گوئی بھی کی تاہم اس سیزن میں گذشتہ مون سون سے کم بارشیں ہونگی۔
اپنا کمنٹ کریں