گرل فرینڈ شادی میں پہنچ گئی، لڑکے نے بیک وقت منگیتر اور محبوبہ دونوں سے شادی کرلی

دنیا بھر میں محبت کسی اور سے اور شادی کسی اور سے جیسے واقعات بے شمار پائے جاتے ہیں لیکن انڈونیشیا میں حال ہی میں ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ انڈونیشیا کی مغربی ریاست نوگاتینگارا میں 20 سالہ کورک اکبر کی شادی ان کی منگیتر سے کی جارہی تھی کہ عین اسی لمحے کورک کی محبوبہ بھی شادی کی تقریب میں پہنچ گئیں۔

لڑکے کی محبوبہ نے اس کی ہونے والی بیوی کو اپنے تعلق کے حوالےسے بتایا اور شادی کی اجازت مانگی جس پر دُلہن نے بھی اپنے ہونے والی شوہر سے تعلق توڑنے سے انکار کردیا۔
رپورٹ کے مطابق حیرت انگیز طور پرکورک اکبر کی منگیتر نے اس کی محبوبہ کو بھی اپنے ہونے والے شوہر سے شادی کی اجازت دے دی جس پر لڑکے نے بیک وقت دونوں سے شادی کرلی۔
کورک اکبر کی منگیتر کا کہنا تھا کہ شوہر کی محبوبہ کو ہماری شادی کی اطلاع سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے ملی۔
کورک کی اہلیہ کی جانب سے محبوبہ سے شادی کی اجازت پر لڑکے کے اہل خانہ بھی حیرت میں مبتلا ہوگئے تاہم انہوں نے شادی کرنے کی اجازت دے دی۔

اپنا کمنٹ کریں