ٹک ٹاک سمیت دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنی ویڈیوز سے مقبول ہونیوالے اسٹار ‘خبانے لیم’ کروڑ پتی بن گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 21 سالہ اسٹار کو عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونیوالے بحران کے سبب نوکری سے برطرف کردیا تھا جس کے بعد انہوں نے گھر میں ویڈیوز بنانا شروع کردیں۔
خبانے اپنی ویڈیوز میں زندگی کو مشکل بنا دینے والی چیزوں کا آسان حل بتاتے ہیں اور دلچسپ بات یہ ہے کہ خبانے بغیر لفظ ادا کیے محض چہرے کے تاثرات سے ہی ویڈیو بناتے ہیں، اگر ہم یوں کہیں کہ ان کی وجہ شہرت ان کے چہرے کے تاثرات ہیں تو غلط نہ ہوگا۔
خبانے کا یہ انداز سنجیدہ ہونے کے باوجود کئی لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے کا سبب بن رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ان کے مداح دنیا کے ہر ملک میں موجود ہیں۔
ٹک ٹاک پر اس وقت خبانے کے فالوورز کی تعداد 10 کروڑ سے زیادہ ہے جب کہ انسٹاگرام پر بھی ان کو فالو کرنے والوں کی تعداد کروڑوں میں ہے۔
رپورٹ کے مطابق خبانے اپنی مختصر ٹک ٹاک ویڈیوز سے اب تک 1.3 ملین ڈالر سے 2.7 ملین ڈالر کی رقم کما چکے ہیں۔
اپنا کمنٹ کریں