گزشتہ ہفتے کورونا کا شکار ہونے والی اداکارہ اشنا شاہ ویکسینیشن کی وجہ سے محض 9 دن میں ہی صحت یاب ہوگئیں۔
اشنا شاہ میں 2 اگست کو کورونا کی تشخیص ہوئی تھی اور انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا تھا۔
اداکارہ وبا کا شکار ہونے سے قبل کورونا سے تحفظ کی ویکسینیشن بھی کرا چکی تھیں، تاہم اس باوجود وہ اس کا شکار ہوئیں۔
اداکارہ تقریبا 9 دن تک گھر میں قرنطینہ میں رہیں، جس کے بعد وہ صحت یاب ہوگئیں اور انہوں نے کورونا فری ہونے کا اعلان بھی انسٹاگرام پر کیا۔
اشنا شاہ نے 11 اگست کو اپنی پوسٹ میں تصدیق کی کہ انہوں نے کورونا کو شکست دے دی اور ساتھ ہی اداکارہ نے دعائیں کرنے پر مداحوں کو شکریہ بھی ادا کیا۔
اپنا کمنٹ کریں