چاروں ہاتھوں پیروں پر دوڑنے کا عالمی ریکارڈ بنانے والی خاتون

کینیڈا سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے 22 سیکنڈ میں ہاتھوں اور پیروں سے 100 میٹر تک دوڑ لگاکر عالمی ریکارڈ قائم کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

کینیڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق 38 سالہ جولی ایم سی کینن نے یہ ریکارڈ پیر کو گریٹر ورنن ایتھیلیٹس پارک میں بنایا جہاں جولی نے چاروں ہاتھوں پیروں پر دوڑتے ہوئے 100 میٹر کا فاصلہ 22.99 سیکنڈز میں طے کیا جو کہ اس وقت گنیز بک آف ورلڈ میں درج 25 سیکنڈ سے کم ہے۔
رپورٹ کے مطابق جولی 3 سال کی عمر سے اس طریقے کی دوڑ لگانے کی پریکٹس کررہی ہیں تاہم اب خاتون کا کہنا ہے کہ 30 سال سے زائد عمر کے بعد تیسرے بچے کی پیدائش نے انہیں ایک بار پھر متحرک بنادیا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ خاتون 2015 میں ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے والے جاپان کے ایتھیلیٹ کینیچی آئٹو سے متاثر ہیں۔

اپنا کمنٹ کریں