سانپ کا ڈسا شخص بدلے میں سانپ ہی چبا گیا

آپ نے آج تک دنیا بھر میں سانپ کے کسی شخص کو کاٹنے سے متعلق بہت سے واقعات سنے ہوں گے لیکن بھارت میں اس نوعیت کا ایک انتہائی غیر معمولی واقعہ پیش آیا جس نے سب کو حیران کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شرابی شخص کے سانپ کو پکڑنے اور چبا ڈالنے کا واقعہ ریاست بہار میں پیش آیا-
میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت کے ایک گاؤں سے تعلق رکھنے والے 65 سالہ رامو مہتو اتوار کے روز سانپ کو پکڑ کر چباگئے تھے جس کے بعد پیر کے روز رامو کا انتقال ہوگیا۔

رامو کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ وہ گھر کے سامنے شراب کے نشے میں دھت بیٹھا تھا کہ اچانک سانپ نے اسے ڈس لیا جس پر رامو نے کسی طرح سانپ کو پکڑا اور سبق سکھانے کے لیے اسے چباگیا۔

اہل خانہ نے بتایاکہ سانپ کو چبانے کے دوران بھی رامو کو کئی بار سانپ نے چہرے پر ڈسا لیکن اس نے سانپ نہ چھوڑا، اس واقعے کے بعد جب رامو کو گھر والوں کی جانب سے علاج کے لیے اسپتال چلنے کا کہا گیا تو اس نے انکار کردیا اور گھر پر سوگیا تاہم اگلی صبح وہ مردہ پایا گیا۔

اپنا کمنٹ کریں