معروف رقاصہ کو سانپ کیساتھ فوٹوشوٹ مہنگاپڑگیا،ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل

ویب ڈیسک: سانپ کے ساتھ تصویر لینا روسی رقاصہ کو مہنگا پڑ گیا، سانپ نے اچانک خاتون کی ناک پر کاٹ لیا۔

تفصیلا ت کے مطابق روسی رقاصہ کی سانپ کے ساتھ پوز دیتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں خاتون پُر اعتماد انداز میں سانپ کو پکڑے ہوئے دکھائی دی، اس دوران جیسے ہی وہ سانپ کو اپنے چہرے کے قریب لائی سانپ نے اچانک اس کی ناک پر کاٹ لیا۔

ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ رقاصہ نے ڈسے جانے کی تکلیف کے باوجود سانپ کو نقصان نہیں پہنچایا بلکہ گھبرائے بغیر اسے احتیاط سے زمین پر رکھ دیا۔

خوش قسمتی سے سانپ زہریلا نہیں تھا،جس کی وجہ سے خاتون کو سنگین نقصان نہیں پہنچا، صرف ناک پر زخم آیا ہے۔

اپنا کمنٹ کریں