اداکارہ نیلم منیر کی شریک حیات کے ساتھ تصاویر منظرعام پر آگئیں

ویب ڈیسک:نیلم منیر نے نکاح کی تصاویر شیئر کر کے نئی زندگی کی شروعات کا اعلان کردیا، دبئی میں رومانوی فوٹوشوٹ، نیلم منیر نے شریک حیات کے ساتھ تصاویر شیئر کیں۔

تفصیلات کےمطابق عرب لباس میں شریک حیات کی تصاویر دیکھ کر مداحوں کے سوالات کا سلسلہ شروع جاری ہے.

نیلم منیر کی جانب سے شریک حیات اور شادی کی تفصیلات منظر عام پر نہ آئیں،اداکارہ کی جانب سے مداحوں سے دعاؤں میں یاد رکھنے کی اپیل کی گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز مایوں کی تصاویر میں اداکارہ کو زرد رنگ کے جوڑے میں مہندی لگائے دیکھا گیا،  مایوں کے موقع پر اداکارہ نے کراچی کے خوبصورت مقام پر فوٹوشوٹ کروایا ہے۔

اپنا کمنٹ کریں