سال نو کے آغاز پر محکمہ موسمیات نے بارش نے نوید سُنا دی، یکم سے 6جنوری تک بارشیں ہی بارشیں

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ موسمیات نے سال نو پر ملک کے مختلف شہروں میں یکم سے 6جنوری تک بارش کی پیش گوئی کردی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سال نو کے ساتھ ہی مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل ہوگا،جنوری کے پہلے ہفتےمغربی ہوائیں ملک کے بالائی حصوں میں داخل ہو ں گی،سپیل 6جنوری تک بالائی علاقوں میں موجود رہنے کا امکان  ہے۔

محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ گلگت بلتستان اور کشمیر میں یکم سے 6جنوری تک بارش متوقع ہے، خیبرپختونخوا میں یکم سے 5جنوری تک بارش کاامکان  ہے، مری اور گلیات میں یکم سے 6جنوری تک بارش متوقع ہے،اسلام آباد میں 2سے 6جنوری تک بارش کی توقع ہے،ملتان، ڈی جی خان، لیہ میں 2سے 5جنوری تک ہلکی بارش متوقع ہے،بلوچستان میں یکم سے 4جنوری تک بارش ہو گی،سندھ کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ مری ، ناران، کاغان، سوات میں لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

اپنا کمنٹ کریں