مریم نواز نے بھتیجے کی شادی پر کتنی مالیت والا لباس پہنا؟

ویب ڈیسک: مریم نواز کے بھتیجے کی شادی پر نکاح کے بعد ولیمے کے لباس کی قیمت جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔
پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کے پوتے کی شادی پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے دلکش اور مہنگے ملبوسات کی تصاویر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔
سوشل میڈیا پر جہاں حسین نواز کے صاحبزادے زید حسین نواز کی شادی خبروں کی زینت بنی وہیں مریم نواز کے لباس کی تصاویر بھی وائرل ہورہی ہیں۔
اپنے بھتیجے کے ولیمے پر وزیراعلیٰ پنجاب نے جامنی رنگ کا حسین لباس زیب تن کیا ہوا تھا، جس کی تصاویر سوشل میڈیا صارفین خوب سراہ رہے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق مریم کے اس لباس کی قیمت 3 لاکھ 60 ہزار ہے۔
اس سے قبل نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنے بھتیجے کے نکاح پر بھارتی فیشن ڈیزائنر سبیاساچی مکھرجی کا ڈیزائن کیا ہوا سرخ جوڑا پہنا تھا جس کی قیمت تقریباً 4 لاکھ 95 ہزار بھارتی روپے بتائی گئی تھی۔
اگر اس قمیت کو پاکستانی کرنسی میں تبدیل کیا جائے تو کل قمیت 16 لاکھ 23 ہزار 609 روپے بنتی ہے۔

اپنا کمنٹ کریں