حکومت 5 ہزار کے نوٹ پر پابندی لگانے جا رہی ہے؟ عوام کے لیے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں 5 ہزار روپے کے نوٹ پر پابندی لگانے کی تجویز پیش کر دی گئی۔

سلیم مانڈوی والا کی زیرِ صدارت قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا جس میں ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 پر غور کیا گیا جبکہ کچھ شقوں کی منظوری بھی دی گئی۔اجلاس میں ٹیکس آڈیٹرز اور ماہرین پر ٹیکس گزاروں کا ڈیٹا خفیہ رکھنے، نان فائلرز پر گاڑی، بینک اکاؤنٹ اور شیئرز خریداری پر پابندی، نان فائلرز کی جائیداد کی خرید و فروخت پر پابندی لگانے اور ہائی رسک افراد کا ڈیٹا بینکوں سے شیئر کرنے کی شق کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ ان افراد کو گاڑی اور جائیداد خریدنے سے پہلے اپنی مالی اہلیت کو ثابت کرنا ہوگا، جبکہ اپنے گوشواروں میں ذرائع آمدن کے بارے میں بھی بتانا ہوگا۔اس دوران سینیٹر محسن عزیز کا کہنا تھا کہ ایف بی آر اس قانون کے تحت کیش اکانومی کو فروغ دے رہا ہے۔ انہوں نے تجویز دی کہ 5 ہزار روپے کے نوٹ پر پابندی لگائی جائے۔تاہم چیئرمین ایف بی آر نے واضح کیا کہ اس بل سے 90 فیصد افراد متاثر نہیں ہوں گے۔

اپنا کمنٹ کریں