سردی کی نئی لہر، کتنی سردی پڑے گی، بارش کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

فریحہ بتول: محکمہ موسمیات نے 24 اور 25 دسمبر کو شہر میں مزید ٹھنڈی ہواؤں کی لہر کی پیشگوئی کی ہے۔

 چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا کہ شہر میں رواں ماہ بارش کا کوئی امکان نہیں، تاہم ٹھنڈی ہواؤں کی ایک اور لہر داخل ہوگی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ شہر کے بلند مقامات پر درجہ حرارت مائنس میں بھی جا سکتا ہے، جس سے سردی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے۔ سردار سرفراز نے شہریوں کو سردی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق، 24 اور 25 دسمبر کے دوران ٹھنڈی ہواؤں کا یہ سلسلہ شہر کی سردیوں میں مزید اضافہ کرے گا۔

اپنا کمنٹ کریں