گیس کی قیمتوں میں اضافہ، صارفین کا بل کتنا آئے گا ؟تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکومت کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کرنے کے بعد کیا آپ جانتے ہیں کہ اب صارفین کو کتنا بل آئے گا؟ذرائع کے مطابق ایک یونٹ گیس استعمال والے پنجاب اور پختونخوا کے صارفین کا کم از کم بل 2450 روپے آئے گا۔ ایک یونٹ گیس استعمال کرنے والے بلوچستان اور سندھ کے صارفین کا کم از کم بل 2651 روپے آئے گا۔

دو یونٹ استعمال کرنے والے پنجاب اور کے پی کے صارفین کا کم از کم بل 3100 روپے تک آئے گا۔ دو یونٹس استعمال کرنے والے بلوچستان اور سندھ کے صارفین کا بل 3300 سے زائد آئے گا۔ کے پی اور پنجاب کے تین یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کا بل ساڑھے پانچ ہزار روپے تک آئے گا۔ بلوچستان اور سندھ کے صارفین کو تین یونٹ کا بل 5700 روپے آئے گا۔

کے پی اور پنجاب کے صارفین کو چار یونٹس استعمال کرنے والوں کا بل 6 ہزار روپے تک آئے گا۔ بلوچستان اور سندھ کے چار یونٹس والے صارفین کا بل 6 ہزار 600 روپے آئے گا۔ یونٹس کے اضافی استعمال کے ساتھ بلوں میں مزید اضافہ ہوگا۔

اپنا کمنٹ کریں