تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا،جانئے کب سے کب تک سکول بند رہیں گے

پشاور (نیوز ڈیسک)ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری نو ٹیفیکشن نمبر SO(G)/E&SED/1-48/2024/ کے مطابق موسم سرما کی تعطیلات کے تحت خیبرپختونخوا حکومت، ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو خیبر پختونخوا کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے لیے تعلیمی سال 2024-2025 کے لیے موسم سرما کی تعطیلات (موسم گرما اور موسم سرما کے زونز) کے درج ذیل شیڈول کا اعلان کیا گیا ہے سمر زون/پلین ایریاز میں

22 دسمبر 2024 سے 31 دسمبر 2024 تک موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔ جبکہ ونٹر زون،پہاڑی،برفانی علاقےمیں موسم سرما کی تعطیلات22 دسمبر 2024 سے 28 فروری 2025 تک ہو نگی۔

اپنا کمنٹ کریں