سلمان خان اور ہانیہ عامر کی ملاقات؟ تصاویر نے تہلکہ مچادیا

ویب ڈیسک:پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر اور بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کی ایک ساتھ ہنستے ہوئے تصاویر جاری ہوتے ہی سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئیں۔

اگرچہ ہانیہ عامر بالی ووڈ کے کنگ آف رومانس شاہ رخ خان کی بہت بڑی مداح ہیں اور ان سے ملنے کی خواہش دل میں رکھتی ہیں لیکن انکی اور سلمان خان کی ملاقات کے چرچے سوشل میڈیا پر ہو رہے ہیں،دراصل سوشل میڈیا پر سلمان خان اور ہانیہ عامر کی ایک ساتھ چند تصاویر وائرل ہورہی ہیں جن میں دونوں ایک ساتھ بیٹھے یادگار لمحات گزارتے دکھ رہے ہیں۔

 وائرل ہونے والی دو تصاویر میں سے ایک میں ہانیہ اور سلمان ساحلِ سمندر کی دلکشی میں پوز دیتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ دوسری تصویر میں سیلفی لے رہے ہیں جبکہ ہانیہ عامر انہیں دیکھ کر ہنس رہی ہیں۔

 جنگل کی آگ کی طرح پھیلنے والی ان تصاویر کی حقیقت بھی منظرِ عام پر آچکی ہے کہ  یہ سلمان خان اور ہانیہ عامر کی حقیقی ملاقات نہیں بلکہ اے آئی جنیریٹڈ تصویر ہے۔

کمنٹ سیکشن میں اگرچہ فینز اس بات پر شک نہیں کر رہے کہ یہ اے آئی جنریٹڈ ہے یا حقیقی ملاقات کی تصویر لیکن سلمان اور ہانیہ کی سچ میں ملاقات اور اسکی تصویر وائرل ہونے کے منتظر نظر آرہے ہیں۔

اپنا کمنٹ کریں