محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے ۔
منگل کے روزموسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیا ت کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہنےکا امکان ہے، تاہم صبح کے اوقات میں شدید سرد/کہرا پڑنےکی توقع ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے، جبکہ خیبرپختونخوا کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں کُہرا پڑنے کی توقع ہے ۔
اس سے پہلے 6 دسمبر کو میٹیریولوجیکل ڈیپارٹمنٹ نے دسمبر کے دوسرے ہفتے میں بارشوں، برف باریوں اور کولڈ ویوو کی پیش گوئی کی تھی۔ اس پیش گوئی میں آٹھ اور نو دسمبر کو گوجرانوالہ، لاہور میں بھی بارش کی پیش گوئی شامل تھی جو نہیں ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک جبکہ مری، گلیات اور گردو نواح میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ بالائی اضلاع میں صبح کے اوقات میں کہرا پڑنے کا امکان ہے، تاہم صبح کے اوقات میں ملتان،ڈیرہ غازی خان، خانیوال، ساہیوال، اوکاڑہ، خانپور، رحیم یار خان، بہاولپور اور گردونواح میں ہلکی دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات/صبح کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ سکھر، کشمور، جیکب آباد، موہنجوداڑو اور گر دو نواح میں بعض مقامات پر صبح کے اوقات میں ہلکی دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک اور شدید سرد رہنے کا امکان ہے ۔
اپنا کمنٹ کریں