لدّاخ کی پہاڑی بکری کے اون سے بنی نیتا امبانی کی شال۔۔ دنیا کی مہنگی اس شال کی قیمت کیا؟

بھارتی بزنس مین مکیش امبانی اور انکی اہلیہ نیتا امبانی کا شمار دنیا کے امیر ترین جوڑے میں ہوتا ہے۔ اور اپنی شاہانہ طرز زندگی کی وجہ سے ان کی فیملی اکثر و بیشتر سرخیوں میں رہتی ہے۔

حال ہی میں نیتا امبانی کی ایک شال سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے، جسے دنیا کی مہنگی ترین شال قرار دیا جا رہا ہے۔

نیتا امبانی ہمیشہ اپنے اسٹائل سے لوگوں کو متاثر کرتی ہیں، پھر چاہے وہ ان کے کپڑے ہوں، پرس ہوں یا پھر جیولری، ان کی شان ہر ایک چیز سے ظاہر ہوتی ہے۔

اگر ہم اس وائرل تصویر کی بات کریں تو یہ ان کی بیٹی ایشا امبانی کی شادی کی ہے۔ جس میں انہیں ایک انتہائی خوبصورت اور قیمتی شال اوڑھے دیکھا جاسکتا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، نیتا امبانی کی اِس نرم گرم مہنگی ترین شال کی قیمت 6 لاکھ بھارتی روپے ہے جو کہ 19 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد بنتے ہیں۔

نیتا امبانی کی یہ خاص قسم کی پشمینہ کانی شال نہ صرف انتہائی اعلیٰ معیار کی شالوں میں شمار کی جاتی ہے بلکہ اسے دنیا کی مہنگی ترین شال سمجھا جاتا ہے۔ اور اسکی وجہ یہ ہے کہ اس قیمتی کپڑے کو لداخ کی پہاڑیوں میں پائی جانے والی بکری کی اون سے بنایا جاتا ہے۔

اپنا کمنٹ کریں