پاکستان میں سال 2025 کے پہلے روزے کی ممکنہ تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ جماد الثانی کا مہینہ شروع ہونے کے بعد رمضان المبارک کی آمد میں 3 ماہ سے بھی کم رہ گئے ہیں۔
رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے اور اب 3 ماہ سے بھی کم رہ گئے ہیں۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ایمریٹس آسٹرونومیکل سوسائٹی نے رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کی پیش گوئی کی ہے۔
ایمریٹس آسٹرونومی سوسائٹی کے چیئرمین ابراہیم الجروان نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک یکم مارچ 2025 سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رمضان المبارک کے آغاز کی حتمی تاریخ کا انحصار چاند نظر آنے پر ہے۔ اس لیے چاند کا حتمی اعلان چاند دیکھنے کے لیے قائم کردہ کمیٹی کرے گی۔
پاکستان میں رمضان المبارک کا آغاز 2 مارچ سے ہونے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ پاکستان میں ماہ جماد الثانی کا آغاز ہوچکا ہے۔ منگل کو ملک بھر میں جماد الثانی کا چاند نظر آگیا۔ جماد الثانی کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز ہوا۔
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیر آزاد کا کہنا تھا کہ چاند نظر نہیں آیا، یکم جماد الثانی 1446 ہجری بروز بدھ 4 دسمبر 2024 کو ہو گی۔
اپنا کمنٹ کریں