“شادی سے پہلے ایمن کو میں اپنی چھوٹی بہن کی طرح دیکھتا تھا، کیونکہ وہ مجھ سے چھ سال چھوٹی ہیں۔ لیکن شادی کے بعد وہ کم عمر ہونے کے باوجود مجھ سے زیادہ سمجھدار لگتی ہیں۔”
منیب بٹ نے حالیہ انٹرویو میں اپنی اور ایمن خان کی محبت اور شادی کی دلچسپ کہانی سنائی۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلی ملاقات ایک ڈرامے کے سیٹ پر ہوئی جب ایمن صرف 14 سال کی تھیں اور وہ 19 کے۔ اس وقت انہیں ایمن ایک چھوٹی بہن جیسی لگیں، کیونکہ وہ اسکول کی طالبہ تھیں اور منیب یونیورسٹی کے آخری سال میں تھے۔
اپنا کمنٹ کریں