رابی پیرزادہ رشتہ ازدواج میں منسلک، وائرل پوسٹ کی حقیقت کیا؟

کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان کی معروف خطاط اور سابقہ پاپ گلوکارہ رابی پیرزاد کی تازہ ترین پوسٹ دیکھ کر فینز انکی شادی سے متعلق کشمکش میں مبتلا ہوگئے۔

چند برس قبل نجی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد رابی پیر زادہ نے شوبز کی دنیا کو خیرباد کہہ کر دین کی جانب راغب ہونے کا اعلان کردیا تھا، بعدازاں وہ خطاط بن گئیں اور منفرد فن پارے تخلیق کرنے شروع کردیے۔

علاوہ ازیں اب وہ ’حیا بائے رابی’ کے نام سے آؤٹ لیٹ بھی چلا رہی ہیں جہاں منفرد اورخوبصورت مبلوسات کی فروخت کی جاتی ہے۔

کیا رابی پیرزادہ نے شادی کرلی؟
حال ہی میں رابی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی جس میں انہیں کسی شخص کے کاندھے پر ہاتھ رکھے دیکھا گیا، جبکہ اس دوران رابی پیرزادہ چہرہ چھپائے اس شخص کو دیکھ کر مسکرا بھی رہی تھیں۔

پوسٹ شیئر کرتے ہوئے رابی نے مبہم کیپشن بھی لکھا جس کے بعد انکی شادی سے متعلق فینز میں قیاس آرائیاں جاری ہوگئیں۔

Instagram will load in the frontend.


سابقہ گلوکارہ نے فینز کو کشمکش میں مبتلا کرتے ہوئے لکھا کہ،’الحمداللّہ!ہر عورت کے لیے ایک مخلص مرد کا کندھا بہت ضروری ہے!’

اگرچہ کہ اس پوسٹ میں مزید تفصیلات شامل نہیں کی گئی تھیں لیکن مبہم کیپشن پر مبنی اس پوسٹ کو دیکھنے کے بعد صارفین کی جانب سے یہ خیال پیش کیا ٓگیا کہ رابی نے آخر کار اپنا ہمسفر تلاش کرلیا ہے۔

ساتھ ہی کمنٹ سیکشن میں صارفین کی جانب سے رابی کو مخلص شخص مل جانے پر مبارکباد بھی مل رہی تھیں۔

شادی سے متعلق قیاس آرائیوں کی حقیقت کیا؟
ابھی صارفین اسی کشمکش میں مبتلا ہی تھے کہ رابی پیرزادہ نے پوسٹ کی حقیقت بتاتے ہوئے مزید ایک اور پوسٹ شیئر کردی۔

Instagram will load in the frontend.


مذکورہ پوسٹ میں رابی کیساتھ کھڑا شخص حقیقت میں نہیں بلکہ ایک ڈمی تھا جو حیا بائے رابی کے نیوی بلو ٹریڈشنل شلوار قمیص کی نمائش کیلئے استعمال کیا گیا تھا۔

ساتھ ہی رابی نے اپنے اس شاہکار کو خریدنے کے خواہشمند فینز کی آسانی کیلئے فون نمبرز کیساتھ ویب سائٹ کا لنک بھی شیئر کردیا۔

صارفین کا ردعمل:
دوسری جانب رابی کی پوسٹ کی حقیقت آشکار ہونے کے بعد صارفین قہقہہ لگانے پر مجبور ہوگئے۔

ایک صارف نے کمنٹ سیکشن کا رخ کرتے ہوئے لکھا کہ،’تو اصل میں کندھا یہ تھا، میں کچھ اور ہی سمجھ رہا تھا’۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ،’یہ تھا وہ مخلص شخص ، میں سمجھا کہ آپ نے شادی کرلی۔’ساتھ ہی دیگر صارفین کے تبصرے بھی حیران کن تھے۔

اپنا کمنٹ کریں