اسلام آباد (اُمت نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے 24 نومبر کے احتجاج کے پیش نظر 23 نومبرسے انٹرنیٹ اور موبائل سروس جزوی معطل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
وزرات داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس معطل کی جا سکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق 22 نومبر سے موبائل انٹرنیٹ سروس پر فائر وال ایکٹیو کر دی جائے گی جس سے انٹرنیٹ کی رفتار سلو ہو جائے گی، سوشل میڈیا ایپس پر ویڈیوز اور آڈیو ڈاؤن لوڈنگ نہیں ہو سکیں گی۔
اپنا کمنٹ کریں