تیسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 118 رنز کا ہدف

پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا کو جیت کے لیے 118 رنز کا ہدف دے دیا۔

ہوبارٹ میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کی ٹیم 18 اعشاریہ 1 اوورز میں 117 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔ 

پاکستان کی پہلی وکٹ 17 رنز پر گری جب صاحبزادہ فرحان 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی دوسری وکٹ 61 اور تیسری وکٹ 64 رنز پر گری، حسیب اللّٰہ 24 رنز اور عثمان خان 3 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

قومی ٹیم کے چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کپتان سلمان علی آغا تھے، وہ 9 گیندوں پر 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے، پاکستان کی پانچویں وکٹ بابر اعظم کی صورت میں 91 رنز پر گری، وہ 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی چھٹی وکٹ اور ساتویں وکٹ 92 رنز پر گری، عرفان خان 10 رنز اور عباس آفریدی ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اپنا کمنٹ کریں