الیکٹرانک ووٹنگ مشین کن خوبیوں کی حامل ہے ، فواد چودھری نے گن گنوا دیے

اسلام آباد وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین ( ای وی ایم ) کی خوبیاں گنوا دیں کہا کہ ای وی ایم ہی انتخابات میں شفافیت کا بہترین ذریعہ ہے ۔اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کے حوالے سے تمام کام مکمل ہے ، آئندہ انتخابات ای وی ایم پر کرائے جا سکتے ہیں ، انتخابات میں شفافیت کے حوالے سے میکنزم تیار ہے ، ای وی ایم الیکشن کمیشن کی تمام شرائط پر پورا اترتی ہے ، ای وی ایم کے استعمال سے دھاندلی کے امکانات کم ہوں گے ۔

فواد چودھری نے کہا کہ مشین موجودہ انتخابی نظام سے ایک قدم آگے ہے ،الیکٹرانک ٹریل کے ساتھ پیپر ٹریل بھی دستیاب ہوگی ، ای وی ایم کے استعمال سے فوری نتائج دستیاب ہوں گے ، ای وی ایم پر زور اس لئے ہے کہ یہ انٹرنیٹ سے منسلک نہیں ۔

اپنا کمنٹ کریں