اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف کرکٹر عمران نذیر نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے ساتھ میری بہت سی دعائیں ہیں کیونکہ میری جب انجری ہوئی تھی تو اس کا آخری آپریشن بہت مہنگا ہونا تھا اور وہ شاہد آفریدی نے کروایا تھا۔
حال ہی میں میگا اسٹار لیگ میںعدنان صدیقی نے کہا ‘شاہد اکثر کہتے ہیں کہ زندگی کی ایک اننگز تو کھیل لی اب ایک نہ ختم ہونے والی اننگز ہے جو کہ انسانیت کی خدمت ہے، چاہے وہ اسپتال بنانا ہو یا کسی کھلاڑی کی مدد ہو۔
عمران نذیر کی جانب سے مالی مدد کے انکشاف پر عدنان صدیقی نے شاہد آفریدی کی تعریف کی جس پر سابق کپتان آبدیدہ ہوگئے۔
اپنا کمنٹ کریں