چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارتی ٹیم کے آنے سے انکار کی خبروں پر محسن نقوی کا ردعمل سامنے آگیا

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین محسن نقوی نے بھارتی میڈیا کے بھارتی ٹیم کے چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آنے سے انکار کے دعوے پر ردعمل جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی کرٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ سے ابھی تک کوئی رابطہ نہیں کیا گیاہے اور نہ ہی کوئی خط لکھا گیاہے ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کا کہناتھا کہ 2ماہ سے بھارتی میڈیا پر پاکستان نہ آنے کی خبریں چل رہی ہیں، بھارتی بورڈ سے ابھی تک ہائبرڈ ماڈل پر کوئی بات نہیں ہوئی، پی سی بی سےابھی تک کوئی رابطہ نہیں ہوا،نہ کوئی خط لکھاگیا، کرکٹ کوسیاست سےالگ رکھاجائے، ہم نےہمیشہ اچھارویہ دکھایا،ہرباراچھےکی توقع نہ کریں۔

ان کا کہناتھا کہ پی سی بی چیمپئنز ٹرافی کیلئے پوری تیاریاں کر رہا ہے، بھارتی ٹیم سے متعلق معاملے پر حکومت فیصلہ کرے گی، بھارتی ٹیم سے متعلق فیصلہ پی سی بی نہیں کرے گا، ہر ملک کی خواہش ہے چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہو، سب چاہتے ہیں پاکستان جائیں اور ٹورنامنٹ کھیلیں، بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے تحریری طور پر رابطہ نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈکی جانب سے تحریری طور پرآگاہ نہیں کیا گیا،ایسی کوئی صورتحال ہے تو تحریری طور پر آگاہ کیا جائے،کرکٹ کو سیاست سے الگ رکھا جائے،ہم نے ہمیشہ اچھا رویہ دکھایا،ہر بار اچھے کی توقع نہ کریں،پی سی بی چیمپئنزٹرافی کیلئے پوری تیاریاں کر رہا ہے

اپنا کمنٹ کریں