سنہ 2024 کی آخری سہ ماہی کے دوران سامنے آنے والے اعداد وشمار کے مطابق ایپل کے تین ماڈلز نے پہلی تین پوزیشنز سنبھال کر دنیا بھر میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والے موبائل فون کا اعزاز حاصل کیا۔
کاؤنٹر پوائنٹ ریسرچ نامی ویب سائٹ نے سب سے زیادہ فروخت ہونے والے موبائل فونز کی نئی فہرست جاری کی ہے۔
کاونٹر پوائنٹ ریسرچ کے مطابق سب سے زیادہ فروخت ہونے والے موبائل فونز میں آئی فون 15 ہے جسے عالمی طور پر موبائل فون صارفین کی 3.8 فیصد تعداد نے خریدا ہے۔
دوسرے نمبر پر آئی فون 15 پرو میکس اور تیسرے نمبر پر آئی فون 15 پرو ہے۔
یہ کوئی نئی بات نہیں ہے اس سے قبل گذشتہ برس آئی فون 14 پہلے نمبر پر جبکہ آئی فون 14 پرو میکس دوسرے جبکہ آئی فون 14 پرو تیسرے نمبر پر رہ چکا ہے۔
کاؤنٹر پوائنٹ کی طرف سے جاری کی گئی فہرست کے مطابق چوتھے نمبر پر سام سنگ گلیکسی اے 15 فور جی ہے۔
حیرت انگیز طور پر اس کے بعد ساتویں نمبر تک سام سنگ کے ہی موبائل فونز ہیں۔
سام سنگ اے 15 فائیو جی پانچویں نمبر پر، سام سنگ گلیکسی اے 35 فائیو جی چھٹے جبکہ سام سنگ گلیکسی اے زیرو فائیو ساتویں نمبر پر ہے۔
اسی طرح سے سب سے زیادہ فروخت ہونے والے موبائل فون کی فہرست کے آٹھویں نمبر پر آئی فون 14 ہے۔
شاؤمی ریڈمی 13 سی 4 جی بھی سب سے زیادہ فروخت کیے گئے موبائل فونز میں شامل ہے، شاؤمی ریڈمی 13 سی نویں نمبر پر ہے۔
اس فہرست کے 10ویں نمبر پر پھر سے سام سانگ کا موبائل فون ہے۔
سام سانگ گلیکسی ایس 24 سال 2024 میں سب سے زیادہ فروخت کیے جانے والے موبائل فونز کی فہرست میں 10ویں نمبر پر ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ آئی او ایس (آئی فون میں استعمال ہونے والا آپریٹنگ سسٹم) عالمی طور پر صرف 19 فیصد صارفین استعمال کرتے ہیں جبکہ 77 فیصد صارفین کی تعداد اینڈو رائڈ سسٹم استعمال کرتی ہے، تاہم ابھی تک کوئی بھی اینڈو رائڈ موبائل فون کمپنی اس دوڑ میں ایپل کو مات نہیں دے سکی
اپنا کمنٹ کریں